بی جے پی رہنما کو دیہاتیوں نے لاٹھیوں سے مار مار کر ہلاک کر دیا

Wait 5 sec.

جے پور (13 اکتوبر 2026): مرکز میں حکومت کرنے والی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق رکن اسمبلی اتر سنگھ کو دیہاتیوں نے مار مار کر ہلاک کر ڈالا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ راجستھان کے علاقے بھرت پور میں پیش آیا، جہاں کان کنی لیز اور کرشر پلانٹ کے تنازع پر دیہاتیوں کے ساتھ مبینہ جھڑپ میں سابق بی جے پی رکن اسمبلی اَتَر سنگھ بھادنا ہلاک ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق بی جے پی رہنما اتر سنگھ بھڈانا بھڈا گاؤں اپنی کان کنی لیز پر پہنچے تھے کہ سیکڑوں دیہاتیوں نے ان کا گھیراؤ کر لیا اور لاٹھیوں سے حملہ کر کے شدید زخمی کر دی۔اطلاع ملنے پر پولیس وہاں پہنچی اور بی جے رہنما کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا، جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔اس واقعے میں سابق ایم ایل اے کے باڈی گارڈ گگن شرما بھی زخمی ہوئے، جو اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہے۔پولیس نے بی جے پی رہنما پر جان لیوا حملہ کرنے والے افراد کی تلاش شروع کر دی ہے اور مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔