یورپ جانے والے مسافروں کے لئے الرٹ جاری

Wait 5 sec.

یورپ جانے والے مسافروں کے لئے الرٹ جاری کردیا گیا ، جس میں جعلی ای ٹی آئی اے ایس ویب سائٹس سے خبردار کیا گیا ہے۔یورپی یونین کے نیا ڈیجیٹل ٹریول پرمٹ نظام ETIAS کی منظوری کے عمل میں ایک بار پھر تاخیر ہو گئی، جس کے نتیجے نئے سفری اجازت نامے ای ٹی آئی اے ایس (ETIAS) کے اجرا میں تاخیر کے باعث مسافروں کو جعلی ویب سائٹس سے خبردار کردیا گیا ہے۔برطانوی ٹریول ایسوسی ایشن اے بی ٹی اے نے مسافروں کو غیر سرکاری ویب سائٹس کے ذریعے اجازت نامے کے لیے درخواست دینے یا فیس ادا کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔رپورٹ نے بتایا 150 سے زائد ویب سائٹس ای ٹی آئی اے ایس کی درخواستیں وصول کرنے کی پیشکش کررہی ہیں، حالانکہ یورپی یونین کا سرکاری نظام تاحال فعال نہیں ہوا اور درخواستیں وصول نہیں کی جارہیں۔بعض غیر سرکاری ویب سائٹس مبینہ طور پر درخواست کے لیے 50 سے 178 یورو تک وصول کررہی ہیں، جبکہ مجوزہ سرکاری فیس 20 یورو ہے۔ حکام کو خدشہ ہے کہ ان ویب سائٹس کے ذریعے مسافروں کو مالی نقصان پہنچنے کے علاوہ پاسپورٹ، ذاتی معلومات اور ادائیگی کی تفصیلات بھی غلط ہاتھوں میں جاسکتی ہیں۔FOLLOW ARY TUBE FOR MORE SUCH NEWSای ٹی آئی اے ایس نظام کے تحت برطانیہ، امریکا، کینیڈا اور آسٹریلیا سمیت ویزا سے مستثنیٰ ممالک کے اہل مسافروں کو یورپ کے شریک ممالک میں مختصر قیام کے لیے سفر سے قبل الیکٹرانک اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔ تاہم اس نظام کے آغاز کی حتمی تاریخ تاحال اعلان نہیں کی گئی۔حکام کے مطابق مسافروں کو سوشل میڈیا اشتہارات، جعلی سرکاری ویب سائٹس اور فوری منظوری کے دعوے کرنے والی سروسز سے محتاط رہنا چاہیے۔ ای ٹی آئی اے ایس سے متعلق معلومات صرف یورپی یونین کی سرکاری ویب سائٹ travel-europe.europa.eu/etias سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔واضح رہے کہ فی الحال ای ٹی آئی اے ایس کے لیے درخواست دینے یا اس کی فیس ادا کرنے کی ضرورت نہیں، کیونکہ سرکاری نظام ابھی فعال نہیں ہوا۔