تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اعلیٰ سطحی سفارتی وفد کے ہمراہ اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے وزرائے خارجہ کونسل کے 52 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے عراق کے دارالحکومت بغداد پہنچ گئے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بغداد ایئرپورٹ پہنچنے پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا عراق کے نائب وزیر خارجہ نے پرتپاک استقبال کیا۔رپورٹس کے مطابق او آئی سی کا یہ دو روزہ اجلاس بغداد میں منعقد ہو رہا ہے۔ اپنے اس دورے کے دوران، عراقچی وزارتی اجلاس سے خطاب کریں گے اور مختلف اسلامی ممالک کے اپنے ہم منصب وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔یمن بحران: ایران کی ثالثی پیشکش پر سعودی عرب کا جواب تاحال نہیں آیا، تہرانایرانی وزیر خارجہ نے بغداد ایئرپورٹ پر پہنچنے کے بعد لیفٹیننٹ جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی شہادت کے مقام پر جاکر انہیں خراج عقیدت بھی پیش کیا۔