ویٹیکن سٹی(17 اکتوبر 2026): کیتھولک مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ لیو کو پھیپھڑوں کے سرطان کی کامیاب سرجری کے بعد آج اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔کیتھولک مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ لیو کو پھیپھڑوں کے سرطان کی کامیاب سرجری کے بعد آج اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔ ڈسچارج کیے جانے سے قبل پوپ لیو کی اسپتال سے پہلی تصویر بھی جاری کر دی گئی ہے۔پوپ لیو کے پھیپھڑے میں کینسرکی تشخیص کے بعد سرجری کردی گئیویٹی کن کے مطابق پوپ لیو اسپتال سے گھر روانگی کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور ان کی صحت تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہے۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پوپ لیو اتوار کے روز سینٹ پیٹرز اسکوائر میں روایتی دعائیہ تقریب کی قیادت بھی کریں گے۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل طبی معائنے کے دوران پوپ لیو کے پھیپھڑے میں ایک رسولی (ٹیومر) پائی گئی تھی، جس کے بعد ان میں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔روم کے اسپتال میں تیرہ اکتوبر کو ان کی کامیاب سرجری کی گئی تھی، جس کے دوران ڈاکٹروں نے متاثرہ پھیپھڑے کا ایک حصہ کامیابی کے ساتھ نکال دیا تھا تاکہ بیماری کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔