’نوجوانوں کو جیل میں ڈالنا بزدلانہ عمل‘، راہل گاندھی کے بیان پر ابھجیت دپکے نے کہا ’تھینک یو، لیڈر آف اپوزیشن‘

Wait 5 sec.

دہلی کے جنتر منتر پر روک کے باوجود کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے چیف ترجمان سورو داس اور آشوتوش رانکا منگل (13 اکتوبر) کی صبح وہاں پہنچے اور ترنگا لہرا کر احتجاج درج کرایا۔ اس کے بعد پولیس نے دونوں کے ساتھ ساتھ دیگر اراکین کو بھی حراست میں لے لیا تھا۔ آج ان کو 5 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ اس پر لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رہنما راہل گاندھی نے سوال اٹھایا ہے۔Waving the Tricolour at Jantar Mantar in a peaceful protest is not a crime. Jailing youth for it is an act of cowardice. Students. Youth. Journalists. The INDIA bloc. Different banners, one cause. All protests are one: citizens demanding their constitutional rights.Jantar… https://t.co/drDsDxSRco— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) October 14, 2026کانگریس رہنما راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’جنتر منتر پر پرامن احتجاج کے دوران ترنگا لہرانا کوئی جرم نہیں ہے۔ اس کے لیے نوجوانوں کو جیل میں ڈالنا بزدلانہ عمل ہے۔ طلبہ، نوجوان، صحافی اور انڈیا اتحاد۔ بینر الگ الگ ہیں، لیکن مقصد ایک ہے۔ تمام احتجاج ایک ہی ہیں، شہری اپنے آئینی حقوق کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ جنتر منتر ہندوستان کے عوام کا ہے۔ ہم اسے واپس لے کر رہیں گے۔‘‘ راہل گاندھی کی ’ایکس‘ پوسٹ پر ابھجیت دپکے نے لکھا کہ ’’حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی سر، آشوتوش رانکا اور سورو داس کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے آپ کا شکریہ۔‘‘Thank you, LoP @RahulGandhi sir, for speaking out against the illegal arrest of @AshutoshRanka & @SauravDassss https://t.co/ELfDrugZ4K— Abhijeet Dipke (@abhijeet_dipke) October 14, 2026اس سے قبل ابھجیت دپکے نے انڈیا اتحاد کے احتجاج پر کہا کہ ہم سب کا ایک ہی مقصد ہے چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کے خلاف لڑنا۔ سی جے پی ایک ’انڈیپنڈنٹ پریشر گروپ‘ ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم انڈیا اتحاد کے خلاف ہیں۔ دپکے نے ناگپور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سی جے پی لیڈران کو جیل بھیجے جانے پر کہا کہ ’’میں وزیر اعظم مودی سے کہنا چاہتا ہوں کہ اگر آپ ملک میں ایمرجنسی لگانا چاہتے ہیں تو اعلانیہ طور پر لگائیں۔ آپ غیر اعلانیہ ایمرجنسی کیوں چلا رہے ہیں، جہاں لوگوں کو صرف جنتر منتر پر قومی جھنڈا لہرانے پر 5 دن کی حراست میں بھیج دیا جاتا ہے؟‘‘VIDEO | Napur, Maharashtra: CJP founder Abhijit Dipke reacts Saurav Das and others being sent to 5-day judicial custody, says, "I want to tell Narendra Modi that if you want to impose an emergency in the country, do it officially. Why are you running an unofficial emergency where… pic.twitter.com/Y0Ga2Kd7LT— Press Trust of India (@PTI_News) October 14, 2026ابھجیت دپکے نے وزیر اعظم مودی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر آپ میں دَم ہے تو ایمرجنسی کا آفیشیلی اعلان کریں۔ یہ لوگ بہت ڈرپوک ہیں جو پولیس کے پیچھے چھپے ہیں۔ کل سے سورو، آشوتوش اور اجنکیا کو غیر قانونی طریقے سے حراست میں رکھا گیا تھا اور انہیں اپنے وکیلوں سے بھی نہیں ملنے دیا گیا۔ آج صبح سورو اور آشوتوش کو 5 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔ ان کا جرم کیا تھا۔‘‘