’13 کروڑ لوگوں کو درانداز کہنا ہندوستانیت کی توہین ہے‘، ملکارجن کھڑگے نے امت شاہ کے بیان پر کی تنقید

Wait 5 sec.

کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑے نے خصوصی گہری نظر ثانی (ایس آئی آر) اور جنتر منتر پر احتجاجی مظاہرے سے متعلق معاملے کو لے کر مودی حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ ایس آئی آر کے تحت ووٹر لسٹ سے باہر کیے گئے 13.3 کروڑ ہندوستانیوں کو درانداز بتانا ہندوستانیت کی توہین ہے۔  کھڑگے نے جنتر منتر کو ’طے شدہ احتجاجی مظاہرے کے مقام‘ کی فہرست سے ہٹائے جانے کو مخالفت کرنے کے اختیارات پر حملہ بتایا اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو بچانے کا الزام لگایا ہے۔गृह मंत्री द्वारा SIR में बाहर 13.3 करोड़ भारतीयों को “घुसपैठिया” घोषित करना भारतीयता का अपमान है। सुप्रीम कोर्ट के फ़ैसले के बावजूद, जंतर-मंतर को designated protest site से हटाकर… पहले वोट चोरी फिर “विरोध करने के अधिकार की चोरी” भाजपाई तानाशाही का प्रमाण है। ज्ञानेश कुमार…— Mallikarjun Kharge (@kharge) October 14, 2026کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑے نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ پہلے ووٹ چوری اور اب مخالفت کرنے کے حق کی چوری، بی جے پی کی تاناشاہی کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اقتدار سے سوال کرنے والوں کو جیل بھیجا جا رہا ہے، نوجوانوں پر لاٹھی چلائی جا رہی ہے اور انہیں حراست میں لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے خاتون مظاہرین کے ساتھ پولیس کی کارروائی پر بھی سوال اٹھائے۔ کھڑگے نے کہا کہ مودی اور شاہ کی پالیسیوں کے خلاف لوگ آواز اٹھاتے رہیں گے اور حکومت سے جواب طلب کریں گے۔کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے بھی ایس آئی آر سے متعلق مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے براہ راست 3 سوالات کیے ہیں۔ انہوں نے پوچھا کہ ایس آئی آر کے دوران کتنے دراندازوں کی شناخت ہوئی، کتنے لوگوں کے نام ووٹر لسٹ سے ہٹائے گئے اور کتنے لوگوں کو ملک سے بے دخل کیا گیا؟ جے رام رمیش نے کہا کہ تقریباً 100 کروڑ ہندوستانی شہریوں کو ایس آئی آر کے عمل سے گزرنا پڑا ہے اور انہیں اس کے نتائج جاننے کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ دراندازوں کا مسئلہ اٹھا کر حکومت ووٹر لسٹ سے بڑی تعداد میں ہندوستانی شہریوں کے نام ہٹائے جانے کے سوال سے توجہ ہٹا رہی ہے۔SIR का लगातार बचाव कर रहे केंद्रीय गृह मंत्री से तीन बेहद सरल और सीधे सवाल हैं:1. कितने घुसपैठियों की पहचान हुई?2. कितने घुसपैठियों के नाम मतदाता सूची से हटाए गए?3. कितने घुसपैठियों को देश से बाहर भेजा गया?100 करोड़ भारतीयों को SIR की प्रक्रिया से गुज़रना पड़ा है। उन्हें…— Jairam Ramesh (@Jairam_Ramesh) October 14, 2026جے رام رمیش نے دعویٰ کیا کہ ایس آئی آر کے ذریعے تقریباً 14 کروڑ ہندوستانی شہریوں کو ان کے آئینی حق رائے دہی سے محروم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا حکومت ووٹر لسٹ سے خارج کیے گئے ان لوگوں کو درانداز مان رہی ہے؟ انہوں نے وزیر داخلہ سے یہ بھی پوچھا کہ اگر ملک میں دراندازوں کی تعداد بڑھی ہے تو اس کے لیے حکومت کی جواب دہی کیا ہے؟