ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلی جا رہی پانچ میچوں کی ٹی-20 سیریز کے پانچویں اور آخری مقابلے سے عین قبل ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے تیز گیندبازی خیمہ میں بڑی تبدیلی کا اعلان کیا گیا ہے۔ بائیں ہاتھ کے تیز گیندباز عرشدیپ سنگھ کے گیندبازی والے کندھے میں چوٹ لگ گئی ہے، جس کو دیکھتے ہوئے ہندوستانی مینس سینئر سلیکشن کمیٹی نے تجربہ کار سوئنگ گیندباز بھونیشور کمار کو بنگلورو میں ہونے والے آخری ٹی-20 میچ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔ یہ بھونیشور کمار کے لیے بہت بڑی خوشخبری ہے، کیونکہ وہ تقریباً 4 سالوں سے ہندوستانی ٹیم سے باہر چل رہے ہیں۔ نیوزی لینڈ دورہ کے لیے ہندوستانی اسکواڈ میں انھیں شامل ضرور کیا گیا ہے، لیکن اچانک ویسٹ انڈیز کے خلاف ان کے انتخاب نے کئی لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔ News Arshdeep Singh sustains blow to bowling shoulder; Bhuvneshwar Kumar added to #TeamIndia’s squad for the Bengaluru T20I. More Details ▶️ https://t.co/i18NeqDLrU#INDvWI | @mflone_— BCCI (@BCCI) October 16, 2026قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 5 میچوں کی ٹی-20 سیریز فی الحال 2-2 سے برابری پر ہے۔ 17 اکتوبر کو کھیلا جانے والا پانچواں مقابلہ فاتح کا فیصلہ کرے گا۔ عرشدیپ سنگھ کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ انھیں بدھ کے روز حیدر آباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چوتھے ٹی-20 مقابلہ کے دوران چوٹ لگی تھی۔ بلے بازی کے دوران ان کے گیندبازی والے کندھے پر گیند لگ گئی تھی۔ عرشدیپ کی چوٹ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے میڈیکل ٹیم ان کی نگرانی کر رہی ہے۔ وہ بنگلورو میں آخری مقابلے کی پلیئنگ الیون میں شامل ہو پائیں گے یا نہیں، اس پر آخری فیصلہ 17 اکتوبر کو میچ شروع ہونے سے ٹھیک پہلے ان کی فٹنس اور ریکوری کی بنیاد پر لیا جائے گا۔بہرحال، بھونیشور کمار کو اگر ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچویں ٹی-20 بین الاقوامی میچ میں موقع دیا جاتا ہے تو نیوزی لینڈ دورہ سے قبل ایک بڑا موقع ہوگا۔ انھیں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی 5 میچوں کی ٹی-20 سیریز کے لیے ہندوستانی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ 36 سالہ بھونیشور ہندوستانی ٹیم میں آنے کے لیے خوب محنت کر رہے تھے اور آئی پی ایل میں ان کی کارکردگی لگاتار بہتر ہو رہی تھی۔ اسی کو دیکھتے ہوئے ہندوستانی سلیکشن کمیٹی نے انھیں موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔