کویت سٹی: کویت میں ٹریفک حکام نے موٹر سائیکل اور بائیسکل ڈیلیوری رائیڈرز کے لیے ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کرنے کا انتباہ جاری کیا ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ فٹ پاتھوں، پیدل چلنے والوں کے راستوں اور پلوں پر بائیک چلانے والوں کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔حکام کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں ڈیلیوری رائیڈرز کو درج ذیل اصولوں پر عمل کرنے کا پابند بنایا گیا ہےموٹر سائیکل یا بائیسکل کو فٹ پاتھ، پیدل چلنے کے راستوں (Walkways) یا پیدل چلنے والوں کے پلوں پر چلانے پر مکمل پابندی ہے۔ اس کے علاوہ ٹریفک کی مخالف سمت میں گاڑی چلانے کی اجازت نہیں۔اسپیڈ بریکرز پر مقررہ لین کے اندر سے اور دھیمی رفتار سے گزرنا لازمی ہے، اسپیڈ بریکر اور فٹ پاتھ کے درمیان سے گزرنے یا شارٹ کٹ لینے کی اجازت نہیں۔سڑک کی لائنوں اور ممنوعہ مقامات پر موڑ کاٹنے یا باہر نکلنے کی سختی سے ممانعت ہے۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل یا بائیسکل کو 60 دن تک کے لیے ضبط (Impound) کیا جا سکتا ہے۔فٹ پاتھ پر بائیک چلانے کی صورت میں 30 کویتی دینار کا ٹریفک سیٹلمنٹ جرمانہ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ معاملہ عدالت میں بھیجا جانے کی صورت میں ایک ماہ تک قید اور 50 سے 100 کویتی دینار تک کا جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔کویت: پاسپورٹ فیس سے متعلق اہم فیصلہرپورٹس کے مطابق اگر کسی کمپنی کے رائیڈرز بار بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے پائے گئے تو متعلقہ آپریٹنگ کمپنی کے خلاف بھی انتظامی کارروائی کی جائے گی۔