بی جے پی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی اپولواسپتال میں داخل

Wait 5 sec.

بی جے پی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی کو اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہیں سینے میں انفیکشن اور عمر سے متعلق پیچیدگیوں کی وجہ سے داخل کیا گیا ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ سینئر بی جے پی لیڈر لال کرشن اڈوانی کو سینے میں انفیکشن کی شکایت کے بعد جمعہ کو داخل کرایا گیا تھا۔ ان کا علاج جاری ہے اور ان کی حالت فی الحال مستحکم ہے۔ 98 سالہ لال کرشن اڈوانی کو کل شام ساڑھے سات بجے کے قریب اسپتال لے جایاگیا۔ انہیں پلمونری ڈیپارٹمنٹ میں داخل کرایا گیا  اورڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی نگرانی کر رہی ہے۔لال کرشن اڈوانی تین بار بی جے پی کے صدر رہ چکے ہیں جو کہ اس طرح ہیں  1986-1990، 1993-1998، اور 2004-2005۔ انہوں نے اٹل بہاری واجپئی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت میں 1998 سے 2004 تک مرکزی وزیر داخلہ کے طور پر خدمات انجام دیں اور وہ نائب وزیر اعظم بھی رہے۔اڈوانی کی صحت کے ماضی کے مسائل کے بارے میں، دسمبر 2024 میں، سابق نائب وزیر اعظم کو علاج اور تشخیص کے لیے اپولو اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کیا گیا تھا۔ وہ نیورولوجسٹ ڈاکٹر ونیت سوری کی نگرانی میں تھے۔ اس وقت اسپتال نے کہا تھا کہ ان کی حالت مستحکم ہے۔ ایل کے اڈوانی رام مندر تحریک کے سرکردہ رہنما تھے۔ انہوں نے 25 ستمبر 1990 کو گجرات کے سومناتھ مندر سے شروع ہونے والی مندر یاترا کی قیادت کی۔