کولکاتا دُرگا پوجا پنڈال واقعہ: کسی کی پسلیاں ٹوٹیں، کسی کے پھیپھڑے میں ہوا سوراخ، مہلوکین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آئی سامنے

Wait 5 sec.

کولکاتا کے درگا پوجا پنڈال میں ہوئی بھگدڑ کے بعد 19 لوگوں کی موت ہو گئی تھی، جبکہ درجنوں زخمی ہوئے تھے۔ اس حادثہ کے بعد مہلوکین کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا تھا، جس کی رپورٹ اب سامنے آ گئی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کئی انکشافات ہوئے ہیں اور پتہ چلا ہے کہ کسی کی پسلیاں ٹوٹ گئی تھیں اور کسی کے پھیپھڑے میں سوراخ ہو گیا تھا۔دراصل درگا پوجا پنڈال کا ایک حصہ مبینہ طور پر لوگوں کی زبردست بھیڑ کے سبب ٹوٹ گیا تھا، جس سے بھگدڑ والی حالت پیدا ہو گئی تھی۔ اس بھگدڑ میں کئی لوگ زمین پر گر گئے تھے اور دوسرے افراد بھاگتے ہوئے ان پر چڑھتے ہوئے گزر گئے۔ غالباً اسی وجہ سے ہلاک ہونے والے کچھ لوگوں کی پسلیاں ٹوٹ گئیں۔ کئی لوگ اس بھگدڑ کے دوران دم گھٹنے سے بھی ہلاک ہوئے۔