دریائے گنگا میں کشتی اُلٹنے سے 13 افراد ہلاک

Wait 5 sec.

بہار: بھارت کی مشرقی ریاست بہار کے ضلع ویشالی میں دریائے گنگا میں کشتی اُلٹ گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہوگئے جن میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 20 افراد کو لے جانے والی کشتی قریبی گاؤں میں منعقدہ ایک دعوت میں شرکت کے لیے جا رہی تھی۔سفر کے دوران کشتی دریائے گنگا میں حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے باعث متعدد افراد پانی میں ڈوب گئے۔ کشتی میں سوار بچوں کی عمریں 15 سال یا اس سے کم تھیں۔ضلع مجسٹریٹ کے مطابق حادثے میں بچائے جانے والے افراد کو طبی امداد کے لیے نالندہ میڈیکل کالج اینڈ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کشتی الٹنے کی حتمی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔تارکین وطن کی کشتی کو خوفناک حادثہ، خواتین بچوں سمیت 139 ہلاکبھارتی وزیراعظم نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے لیے مالی امداد کا اعلان بھی کیا۔