دہلی میں انکیتا بھنڈاری کو انصاف دلانے کے مطالبے کو لے کر انڈیا گیٹ پر دھرنا دے رہے ان کے والدین کو پولیس نے صبح تقریباً 4 بجے حراست میں لے لیا تھا۔ حالانکہ ایک گھنٹے بعد صبح تقریباً 5 بجے انہیں رہا کر دیا ہے۔ اس واقعہ پر لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رہنما راہل گاندھی کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’صبح کے 4 بجے جب دنیا سو رہی تھی تب انکیتا بھنڈاری کے والدین کو حراست میں لے لیا گیا۔ ان کا گناہ؟ وہ انڈیا گیٹ پر خاموش بیٹھے تھے، بوجھل کندھوں کے ساتھ بغیر کسے ہنگامے کے، اور صرف اتنا مطالبہ کر رہے تھے کہ سی بی آئی کی تحقیقات مکمل ہونے تک دشینت گوتم کو سکم کا گورنر نہ بنایا جائے۔‘‘सुबह के 4 बजे। जब दुनिया सो रही थी, तब अंकिता भंडारी के माता-पिता को हिरासत में ले लिया गया।उनका गुनाह? वे इंडिया गेट पर चुपचाप बैठे थे - बोझिल कंधों के साथ, बिना किसी हंगामे के और सिर्फ़ इतना माँग रहे थे कि CBI जाँच पूरी होने तक दुष्यंत गौतम को सिक्किम का राज्यपाल न बनाया जाए।… pic.twitter.com/XkqNGsZ7F3— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) October 15, 2026راہل گاندھی نے بدھ کی رات میں انکیتا بھنڈاری کے والدین سے ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے پوسٹ میں لکھا کہ ’’کل میں اور پرینکا ان سے ملے تھے۔ جس تحقیقات کا نتیجہ آیا نہیں، اس کے پہلے ہی تقرری کی جلدی اور سوال پوچھنے والے ماں باپ کو رات کے اندھیرے میں اٹھا لیا گیا۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’’اس حکومت کی پہچان یہی ہے، متاثرین کی آواز دبا دو، سوال کرنے والوں کو ہٹا دو۔ لیکن انصاف کی لڑائی نہ دبے گی، نہ رکے گی۔ کانگریس انکیتا بھنڈاری کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی جب تک انہیں انصاف نہیں ملتا۔‘‘’4 سال گزر چکے ہیں لیکن آج بھی اہل خانہ انصاف کے منتظر‘، انکیتا بھنڈاری کے والدین سے راہل گاندھی نے کی ملاقاتکانگریس کے رکن پارلیمنٹ کے سی وینو گوپال نے بھی انکیتا بھنڈاری کے والدین کے مطالبے کی حمایت کی۔ انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’انکیتا بھنڈاری کے اہل خانہ کا مطالبہ بالکل جائز ہے، صدر جمہوریہ کو دشینت گوتم کی گورنر کے عہدے سے برطرفی کا حکم دینا چاہیے۔‘‘ کانگریس نے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر لکھا کہ ’’نریندر مودی نے صبح 4 بجے پولیس بھیج کر انکیتا کے والدین کو گرفتار کروا دیا۔ وی آئی پی دشینت گوتم کو بچانے کے لیے نریندر مودی نے حد پار کر دی ہے۔ پہلے اسے گورنر بنا دیا، اب جب انکیتا کے والدین انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں تو ان کی آواز کو کچلا جا رہا ہے۔ شرمناک! The demand of Ankita Bhandari's family is absolutely genuine - the President should revoke Dushyant Gautam's governorship.: Congress General Secretary (Org.) Shri @kcvenugopalmp pic.twitter.com/0NJ8jMdLuM— Congress (@INCIndia) October 14, 2026