کویت سٹی: کویت نے چار سرکاری فرامین کے ذریعے 12 افراد کی کویتی شہریت واپس لے لی ہے۔سرکاری گزٹ ’کویت الیوم‘ میں شائع ہونے والے احکام کے مطابق جن افراد کی شہریت ختم کی گئی ہے اُن میں ایک ایسا شخص بھی شامل ہے جس پر منحصر افراد کی شہریت بھی منسوخ کر دی جائے گی۔شہریت منسوخی کے یہ فرامین 11 اکتوبر 2026 کو جاری کیے گئے ہیں، یہ اقدام نائب اول وزیرِ اعظم اور وزیرِ داخلہ شیخ فہد یوسف سعود الصباح کی تجویز اور کابینہ کی منظوری کے بعد کیا گیا۔سرکاری فرمان کے مطابق مبارک محمد سعد عودان العجمی اور عطا مبارک سالم الفضلی کی کویتی شہریت واپس لے لی گئی ہے۔ اس کا اطلاق ان افراد پر بھی ہوگا جنھوں نے ان پر منحصر رہتے ہوئے کویتی شہریت حاصل کی تھی۔کویت: ڈیلیوری رائیڈرز کیلئے سخت انتباہ جاریفرمان کے تحت ذیاب محمد اسود حاجی، محمد ذیاب محمد اسود حاجی، حسین ذیاب محمد اسود حاجی، حسن ذیاب محمد اسود حاجی، عبدالسلام ذیاب محمد اسود حاجی، زہرا ذیاب محمد اسود حاجی اور حوریہ ذیاب محمد اسود حاجی کی شہریت واپس لے لی گئی ہے۔ یہ اقدام ان افراد پر بھی لاگو ہوگا جنھوں نے ان پر منحصر رہتے ہوئے کویتی شہریت حاصل کی تھی۔فرمان کے تحت فائقہ جاسم محمد کی کویتی شہریت واپس لے لی گئی ہے۔ ماجد راشد عبدالعزیز المدعیان کی کویتی شہریت بھی واپس لے لی گئی ہے۔ اس کے ذریعے انحصار کی بنیاد پر شہریت حاصل کرنے والے افراد بھی اس فیصلے کی زد میں آئیں گے۔ان فیصلوں پر عمل درآمد کی ذمہ داری نائب اول وزیرِ اعظم اور وزیرِ داخلہ کو سونپی گئی ہے۔ یہ فیصلے اپنے اجرا کی تاریخ سے مؤثر ہوں گے اور انھیں سرکاری گزٹ میں شائع کیا جائے گا۔