گوالیار سڑک حادثہ: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

Wait 5 sec.

مدھیہ پردیش کے گوالیار میں پیش آئے دردناک سڑک حادثہ پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے، لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی اور کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ گوالیار کے شیتلا ماتا مندر کے قریب ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ایک بے قابو ٹرک کی زد میں آنے کے باعث کم از کم 15 افراد کی موت ہو گئی، جبکہ کئی افراد زخمی ہو گئے۔ کھڑگے نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’مدھیہ پردیش کے گوالیار میں شیتلا ماتا مندر کے قریب بے قابو ٹرک کی زد میں آنے سے عقیدت مندوں کی موت کی خبر انتہائی افسوسناک اور تکلیف دہ ہے۔ اس دردناک حادثہ میں جان گنوانے والوں کے اہل خانہ کے تئیں میری گہری تعزیت ہے۔ میں ایشور سے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتا ہوں۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’’ریاستی حکومت سے توقع ہے کہ وہ زخمیوں کو فوری طبی سہولیات، متاثرہ خاندانوں کو فوری مناسب معاوضہ اور ہر ممکن مدد فراہم کرنا یقینی بنائے۔ ایسے حادثات بھیڑ کے انتظامات پر سوال کھڑے کرتے ہیں۔ حکومت اور انتظامیہ کی جوابدہی طے ہونی چاہیے۔‘‘मध्य प्रदेश के ग्वालियर में शीतला माता मंदिर के निकट अनियंत्रित ट्रक की चपेट में आने से श्रद्धालुओं की मृत्यु का समाचार अत्यंत दुखद एवं हृदयविदारक है।इस भीषण हादसे में जान गँवाने वाले लोगों के परिजनों के प्रति मेरी गहरी संवेदनाएँ हैं। ईश्वर से घायलों के शीघ्र स्वस्थ होने की…— Mallikarjun Kharge (@kharge) October 18, 2026راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’مدھیہ پردیش کے گوالیار میں شیتلا ماتا مندر کے قریب بے قابو ٹرک کی وجہ سے پیش آئے خوفناک حادثہ میں کئی عقیدت مندوں کی موت کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ اس حادثہ میں اپنے عزیزوں کو کھونے والے سوگوار خاندانوں کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ غم کے اس وقت میں ان کے ساتھ ہوں۔ زخمیوں کی جلد صحتیابی کی امید کرتا ہوں۔‘‘ग्वालियर, मध्यप्रदेश में शीतला माता मंदिर के पास एक बेकाबू ट्रक द्वारा हुए भीषण हादसे में कई श्रद्धालुओं की मृत्यु की खबर बेहद दुखद है।इस दुर्घटना में अपने प्रियजनों को खोने वाले शोकाकुल परिवारों के प्रति अपनी गहरी संवेदनाएं व्यक्त करता हूं। दुख की इस घड़ी में उनके साथ हूं।…— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) October 18, 2026کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’مدھیہ پردیش کے گوالیار میں شیتلا ماتا مندر کے قریب بے قابو ٹرک کی زد میں آنے سے بڑی تعداد میں عقیدت مندوں کی موت کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ ایشور مرحومین کی روحوں کو سکون عطا کرے۔ اس افسوسناک واقعہ میں اپنے عزیزوں کو کھونے والے خاندانوں کے تئیں میری گہری تعزیت ہے۔ زخمی عقیدت مندوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتی ہوں۔‘‘ग्वालियर, मध्य प्रदेश में शीतला माता मंदिर के पास अनियंत्रित ट्रक की चपेट में आने से बड़ी संख्या में श्रद्धालुओं की मृत्यु का समाचार अत्यंत दुखद है।ईश्वर दिवंगत आत्माओं को शांति प्रदान करें। इस दुखद घटना में जिन्होंने अपने परिजनों को खोया है, उनके प्रति मेरी गहरी संवेदनाएं।…— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) October 18, 2026گوالیار میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ پر کانگریس نے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر لکھا کہ ’’مدھیہ پردیش کے گوالیار میں شیتلا ماتا مندر کے قریب ٹرک کی زد میں آنے سے کئی عقیدت مندوں کی موت کی خبر انتہائی تکلیف دہ ہے۔ ایشور سے دعا ہے کہ مرحومین کی روحوں کو سکون عطا کرے اور سوگوار اہل خانہ کو یہ دکھ برداشت کرنے کی طاقت دے۔ اس مشکل وقت میں ہماری تعزیت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔‘‘मध्य प्रदेश के ग्वालियर में शीतला माता मंदिर के पास ट्रक की चपेट में आने से कई श्रद्धालुओं की मृत्यु की खबर बेहद पीड़ादायक है।ईश्वर से प्रार्थना है कि दिवंगत आत्माओं को शांति और शोकाकुल परिजनों को यह दुख सहने की शक्ति प्रदान करें।इस मुश्किल घड़ी में हमारी संवेदनाएं पीड़ित…— Congress (@INCIndia) October 18, 2026