آبنائے ہرمزکے قریب ایک اور آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا

Wait 5 sec.

تہران: پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمزکے قریب ایک آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، دھماکے کے بعد آئل ٹینکر کے انجن روم میں آگ بھڑک اٹھی۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ٹینکر نے لوکیشن اور نیویگیشن سسٹم بند کر رکھے تھے۔ایرانی بحریہ کے مطابق آئل ٹینکر آبنائے ہرمز سے نکلنے کیلئے غیر مجازجنوبی راستہ اختیارکرنے کی کوشش کر رہا تھا، شناختی اور نیویگیشن سسٹم بندکرنے والے جہازوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے الجزیرہ کو انٹرویو میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان دفاعی اتحاد کو مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران بھی مکہ دفاعی اتحاد میں شامل ہونا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس عمل میں حصہ لینے کیلئے تیار ہیں لیکن معاہدے کے فیصلوں کی تفصیلات معلوم نہیں۔ایران نے سعودی عرب اور حوثی ملیشیا کے درمیان پھر ثالثی کرانے کی پیشکش کردی۔ وزیرخارجہ عباس عراقچی نے اوآئی سی اجلاس کے موقع پر کہا یمن میں امن کے کیلئے مذاکرات اور سیاسی مفاہمت ناگزیر ہے۔ٹرمپ اپنے لوگوں کو ہمارے خطے سے صحیح سلامت کیسے نکالیں گے؟ ایرانامریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے سعودی عرب پر حملے کیلئے ایران حوثی ملیشیا کو جدید ہتھیار، ہدف کی نشاندہی اور انٹیلی جنس فراہم کررہا ہے۔ پاسداران انقلاب کے افسران حوثی ملیشیا کے ساتھ فرنٹ لائن پر ہیں۔