ایرانی وزیردفاع نے کہا ہے کہ ٹرمپ سوچیں وہ اپنے لوگوں کو ہمارے خطے سے صحیح سلامت کیسے نکالیں گے؟ ایک بھی بم گرایا تو انہیں اپنے لوگوں کو واپس لےجانے کے لیے دوبارہ آنا پڑے گا۔ایرانی وزیردفاع نے کہا کہ بم گرانےکی صورت میں ان کے لوگ لاشوں کی شکل میں واپس جائیں گے یہی وجہ ہے انہوں نے ابتک کوئی حملہ نہیں کیا، خود کو محض بیان بازی تک محدود رکھا ہے اگر بیان بازی عملی کارروائی میں بدلی تو نتائج بھگتنا ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے اعتماد کے ووٹ نے ہماری ذمہ داریوں میں اضافہ کر دیا ہے ہمیں یقیناً اس اعتماد کا جواب مناسب انداز میں دینا ہو گا، غالب امکان یہی ہےکہ دشمن ہم پر حملہ کرنے کی جرات نہیں کرے گا اگر دشمن نے حملہ کرنے کا فیصلہ کیا تو تباہ کن نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ابراہیم عزیزیایرانی پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے جمعہ کو کہا کہ امریکا ’’مدر آف آل بمز‘‘ کے ذریعے ایران کو دھمکی نہیں دے سکتا۔رکنِ پارلیمان ابراہیم عزیزی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ’’ابھی تک کوئی ایسا شخص پیدا نہیں ہوا جو مدر آف آل بمز استعمال کر کے ہمیں دھمکی دے سکے۔‘‘