ایران میں کس سے مذاکرات کر رہا ہوں، مجھے معلوم نہیں، ٹرمپ

Wait 5 sec.

واشنگٹن(20 اکتوبر 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی قیادت نے حملے روکنے کی درخواست کردی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست کنساس میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی قیادت نے حملے روکنے کی درخواست کی ہے، لیکن اس کے لیے ایران کو اپنے جوہری ہتھیاروں کے حصول کے ارادے سے مکمل طور پر دستبردار ہونا ہوگا۔امریکی صدر نے اپنی تقریر میں مزید کہا کہ ایران کی پہلی اور دوسری سطح کی قیادت اب ختم ہو چکی ہے، جبکہ اس کے اہم ریڈار اور فضائی دفاعی نظام بھی مکمل طور پر تباہ کیے جا چکے ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایران اپنے کئی اہم عسکری کمانڈروں سے محروم ہو چکا ہے، اور جو رہنما اب باقی بچ گئے ہیں وہ بھی اپنی سابقہ قیادت جیسا انجام نہ ہونے کی ضمانت مانگ رہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ خود بھی اس بات کو بخوبی جانتے ہیں کہ اس وقت ایران میں کس کے ساتھ مذاکرات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اس جنگ کے خاتمے کے بعد بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی واقع ہوگی۔