شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن برین ہیمرج اور موت کی افواہوں کے بعد منظرِ عام پر آ گئے

Wait 5 sec.

پیانگ یانگ(20 اکتوبر 2026): شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن دماغ میں خون بہنے، کومے میں جانے اور موت سے متعلق پھیلنے والی غیر مصدقہ افواہوں کے بعد بالآخر منظرِ عام پر آ گئے ہیں۔شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے ’کے سی این اے‘ کی جانب سے جاری کی گئی تازہ تصاویر میں کم جونگ اُن کو ملبوسات اور جوتوں کی ایک نمائش کا معائنہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق کم جونگ اُن نے حال ہی میں قومی ملبوسات اور جوتوں کی نمائش کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کی اہلیہ ری سول جو اور بیٹی کم جو اے بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ تصاویر میں انہیں نمائش میں رکھی گئی مصنوعات کا جائزہ لیتے اور متعلقہ حکام سے بات چیت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ View this post on Instagram A post shared by Chattyhub2 (@chattyhub2)یاد رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر کم جونگ اُن کی صحت سے متعلق مختلف افواہوں کا بازار گرم تھا، اور بعض پوسٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہیں دماغ میں شدید خون بہنے کے بعد کومے کی حالت میں ہنگامی علاج کے لیے بیجنگ منتقل کر دیا گیا ہے۔کچھ سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے ان کی ممکنہ جانشینی کے حوالے سے بھی سوالات اٹھائے تھے، جن میں ان کی بیٹی کم جو اے اور بااثر بہن کم یو جونگ کے ناموں پر غور کیا جا رہا تھا، تاہم ان تمام دعوؤں کے حق میں کوئی بھی قابلِ تصدیق ثبوت سامنے نہیں آیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ سمیت دیگر آن لائن پلیٹ فارمز پر یہ افواہیں اس وقت تیزی سے پھیلیں جب پیانگ یانگ میں طبی سہولتیں محدود ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے یہ کہا گیا کہ انہیں بیجنگ کے کسی اسپتال لے جایا گیا ہے۔واضح رہے کہ کم جونگ اُن کی صحت سے متعلق اس طرح کے سوالات پہلی مرتبہ سامنے نہیں آئے، اس سے قبل سال 2020 میں بھی عوامی سطح پر کئی روز تک نظر نہ آنے کے بعد ان کی موت یا کومہ میں جانے کی افواہیں خوب پھیلائی گئی تھیں، جو بعد میں غلط ثابت ہوئیں اور وہ دوبارہ میڈیا کے سامنے آ گئے تھے۔شمالی کوریا میں سرکاری سطح پر معلومات انتہائی رازداری میں رکھی جاتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہاں کے رہنما کی عوامی سطح پر مختصر غیر موجودگی بھی فوری طور پر ان کی صحت اور ممکنہ جانشین سے متعلق بین الاقوامی میڈیا میں قیاس آرائیوں کو جنم دیتی ہے۔دنیا بھر کی غیر ملکی حکومتیں اور انٹیلی جنس ادارے ہمیشہ کم جونگ اُن کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھتے ہیں، کیونکہ اس بند ریاست کی قیادت میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کے براہِ راست خطے کی سلامتی پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔