آج وجئے دشمی ہے اور اس موقع پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سمیت کئی رہنماؤں نے ملک کی عوام کو مبارک باد دی ہے۔ کانگریس نے بھی اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر عوام کو نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ اس موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ خوشی اور اعتماد کا یہ تہوار ہر شخص کے عزم کو نئی طاقت عطا کرے اور سب کی زندگی خوشی، خوش حالی اور کامیابی سے معمور ہو۔विजयादशमी के शुभ अवसर पर, देश-विदेश में रहने वाले सभी भारतीयों को मैं हार्दिक बधाई देती हूं। pic.twitter.com/Dk6sCgUlDm— President of India (@rashtrapatibhvn) October 20, 2026صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں ملک اور بیرون ملک رہنے والے تمام ہندوستانیوں کو وجئے دشمی کی مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ وجئے دشمی کے مبارک موقع پر وہ تمام ہندوستانیوں کو دلی مبارک باد پیش کرتی ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ بھگوان شری رام کی راون پر فتح کی یاد میں منائے جانے والے اس تہوار کی خاص اہمیت ہے۔ بھگوان شری رام کو مذہب اور اخلاقی طرز عمل کا مجسم نمونہ مانا جاتا ہے۔ یہ تہوار ’ادھرم‘ اور ’ناانصافی‘ پر ’دھرم‘ اور ’انصاف‘ کی فتح کا جشن ہے۔صدر جمہوریہ کا کہنا ہے کہ ہندوستانی ثقافت دراصل اخلاقیات اور فرض شناسی کے اصولوں پر مبنی ہے۔ بھگوان شری رام کی فتح کے اس تہوار کے موقع پر تمام اہل وطن کو یہ عزم کرنا چاہیے کہ وہ اپنی وراثت کے اعلیٰ اصولوں پر چلتے ہوئے ترقی یافتہ ہندوستان اور ایک شمولیتی سماج کی تعمیر میں اپنا تعاون دیں گے۔ انہوں نے اس موقع پر ہندوستانی عوام کی خوشی، صحت اور فلاح و بہبود کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔आप सभी को विजयादशमी की अनंत शुभकामनाएं। उल्लास और विश्वास का यह विजय पर्व हर किसी के संकल्प को नई शक्ति प्रदान करे। सभी का जीवन सुख-सौभाग्य और सफलता से समृद्ध हो, यही कामना है।— Narendra Modi (@narendramodi) October 20, 2026وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی وجئے دشمی کے موقع پر ملک کی عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’آپ سبھی کو وجئے دشمی کی دلی مبارک باد۔ خوشی اور اعتماد پر مبنی یہ فتح کا تہوار ہر شخص کے عزم کو نئی طاقت عطا کرے۔ میری یہی دعا ہے کہ سب کی زندگی خوشی، خوش بختی اور کامیابی سے معمور ہو۔‘‘وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی وجئے دشمی کے مقدس تہوار پر ملک کی عوام کو مبارک باد دی۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ وجئے دشمی کا تہوار ’ادھرم‘ پر ’دھرم‘، ’جھوٹ‘ پر ’سچائی‘ اور ’برائی‘ پر ’اچھائی‘ کی فتح کی علامت ہے۔ یہ تہوار ہماری عقیدت، تہذیب اور ثقافتی روایت کا جشن بھی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی ایشور سے دعا ہے کہ یہ مقدس تہوار سب کی زندگی میں خوشی، امن اور خوش حالی لائے اور سماج میں باہمی میل جول، ہم آہنگی اور خیر سگالی کو فروغ دے۔कांग्रेस परिवार की ओर से सभी देशवासियों को दशहरा की हार्दिक शुभकामनाएं pic.twitter.com/6UYRHj0p3z— Congress (@INCIndia) October 20, 2026کانگریس نے بھی دسہرے کے موقع پر ہندوستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ہی کیا۔ پارٹی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’’کانگریس فیملی کی جانب سے تمام اہل وطن کو دل کی گہرائیوں سے دسہرے کی نیک خواہشات۔‘‘