پیرو: جنوبی امریکی ملک پیرو کے دارالحکومت لیما کے ہوائی اڈے پر اڑان بھرنے سے قبل مسافر طیارے کے انجن میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرو کے دارالحکومت میں جارج شاویز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر لیٹم ایئرلائنز کا طیارہ شمالی شہر پیورا جانے کے لیے روانگی کی تیاریوں میں مصروف تھا۔رپورٹس کے مطابق اس دوران مسافر طیارے میں اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوئی جس کے بعد بائیں انجن اور پر کے حصے سے آگ بھڑک اُٹھی، جس پر اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔ایئرلائن نے واقعے کو اڑان سے قبل پیش آنے والی غیر متوقع تکنیکی خرابی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر انہیں طیارے سے اتارنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ہوائی اڈے کے فائر فائٹرز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ کو بجھایا۔آتشزدگی کے باعث متاثرہ پرواز کا نمبر ایل اے 2302 تھا اور اس کی منزل پیورا تھی۔ ایئرلائن نے متاثرہ مسافروں کی مدد اور انہیں متبادل پروازوں میں جگہ فراہم کرنے کا انتظام کیا۔دورانِ پرواز طیارے سے آسمانی بجلی ٹکرا گئیپیرو کے ادارے برائے تحفظ صارفین نے بھی معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کی نگرانی شروع کردی۔ ہوائی اڈے کی انتظامیہ کے مطابق واقعے کے بعد دیگر پروازوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری رہی۔