تہران: ایران کی وزارت خارجہ کی جانب سے فرانس، بیلجیئم اور اٹلی کے لیے ایرانی شہریوں کو سفری وارننگ جاری کی گئی ہے۔ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ فرانس، بیلجیئم اور اٹلی میں بدامنی کے پیش نظر ایرانی شہری محتاط رہیں، اور ان ملکوں میں رہائش پذیر ایرانی حفاظتی ہدایات پر سنجیدگی سے عمل کریں۔ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ایرانی شہری تناؤ اور تصادم والے علاقوں میں جانے سے گریز کریں، اور بدامنی والے علاقوں میں غیر ضروری نقل و حرکت کم سے کم کی جائے۔اسرائیل سے ویانا جانے والی پرواز میں بم کی اطلاع ، بلغاریہ میں ہنگامی لینڈنگوزارت خارجہ نے ہدایت کی ہے کہ نقل و حرکت پر پابندیوں اور عوامی ٹرانسپورٹ میں خلل کا خدشہ ہے، سفر سے پہلے سیکیورٹی صورت حال اور ٹرانسپورٹ کے حالات کا جائزہ لیا جائے۔واضح رہے کہ فرانس کے مختلف شہروں میں بدامنی اور احتجاج کے باعث کرفیو لگا دیا گیا ہے، فرانسیسی حکام کے مطابق پیرس، نیس اور لیون میں کرفیو نافذ کیا گیا ہے، جو رات 11 بجے سے صبح 6 بجے تک رہے گا۔