تہران (04 اگست 2026): سپریم لیڈر کے سینئر مشیر میجر جنرل محسن رضائی نے انکشاف کیا ہے کہ ایران نے یوکرین میں 3 اہداف پر حملوں کی تیاری کر لی تھی۔سپریم لیڈر کے سینئر مشیر میجر جنرل محسن رضائی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز امریکا کی شرائط پر دوبارہ نہیں کھلے گی، ایران آبنائے ہرمز میں کسی دوسرے راستے کی اجازت نہیں دے گا۔انھوں نے کہا ایران اپنے مؤقف پر قائم ہے، اگر امریکا آبنائے ہرمز میں اپنا جہاز بھی لے آئے تو ہم اسے نشانہ بنائیں گے، امریکا نے فوج اتاری تو وہ بھی نشانہ ہوگی۔برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین نے ایران جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی کرا دی: اسماعیل بقائیمحسن رضائی نے کہا کہ بہت سے جہاز ایران کی وارننگ پر واپس مڑ رہے ہیں، جب کہ ایسے جہاز جنھیں امریکا ہرمز میں دھکیلتا ہے وہ نقصان اٹھاتے ہیں اور پھر خود ہی واپس مڑ جاتے ہیں۔سینئر مشیر نے انکشاف کیا کہ ایران نے یوکرین میں 3 اہداف پر حملوں کی تیاری کر لی تھی تاہم یوکرین کی جانب سے معذرت کے بعد یہ فیصلہ روک دیا گیا۔