بہار کی بانکی پور اور مدھیہ پردیش کی دَتیا اسمبلی سیٹ کے ضمنی انتخابات میں بی جے پی کی شکست کے بعد کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی برسراقتدار پارٹی کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان نتائج سے صاف ہے کہ لوگ اب بی جے پی سے تنگ آ چکے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ بانکی پور اسمبلی سیٹ پر جن سوراج پارٹی کے بانی پرشانت کشور نے بی جے پی صدر نتن نوین کی خالی سیٹ پر قبضہ کر لیا، وہیں مدھیہ پردیش کی دَتیا اسمبلی سیٹ پر بی جے پی کو کانگریس کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔देश की जनता BJP से ऊब चुकी है। लोग सब समझ रहे हैं और ये शुरुआत है। : कांग्रेस महासचिव एवं सांसद श्रीमती @priyankagandhi जी pic.twitter.com/eagslWYOBk— Congress (@INCIndia) August 4, 2026آج جب پارلیمنٹ احاطہ میں صحافیوں نے ضمنی انتخابات کے نتائج پر پرینکا گاندھی سے سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ ’’یہ صاف ہے کہ عوام بی جے پی سے تھک چکی ہے اور تنگ آ چکی ہے۔ اب لوگ سمجھ رہے ہیں کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’یہ تو صرف شروعات ہے۔‘‘ دَتیا اسمبلی سیٹ پر کانگریس امیدوار کو ملی فتح کے سبب کانگریس لیڈر میں ایک جوش بھی نظر آیا۔ انھوں نے اپنے بیان سے واضح کیا کہ جو نتائج سامنے آئے ہیں، وہ عوام کی سوچ کو ظاہر کرنے والے ہیں۔واضح رہے کہ بہار کی بانکی پور اسمبلی سیٹ پہلے بی جے پی قومی صدر نتن نوین کے پاس تھی۔ رکن اسمبلی عہدہ سے ان کے استعفیٰ دے کر قومی سطح پر نئی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد اس سیٹ پر ضمنی انتخاب کرایا گیا۔ بانکی پور اسمبلی ضمنی انتخاب میں جن سوراج پارٹی کے بانی پرشانت کشور نے 64,151 ووٹ حاصل کر شاندار جیت درج کی۔ بی جے پی کے نیرج کمار کو 44,827 اور آر جے ڈی کی ریکھا کماری کو 14,273 ووٹ ملے۔دتیا اسمبلی ضمنی انتخاب میں کانگریس کے گھنشیام سنگھ کی جیت، بی جے پی امیدوار کو 6 ہزار سے زائد ووٹوں سے دی شکستدَتیا اسمبلی ضمنی انتخاب میں کانگریس امیدوار گھنشیام سنگھ نے بی جے پی کے آشوتوش تیواری کو 6,016 ووٹوں سے شکست دے کر سیٹ پر قبضہ کر لیا۔ کانگریس کو 66,757 (42.39 فیصد) ووٹ ملے، جبکہ بی جے پی 60,741 (38.57 فیصد) ووٹوں تک محدود رہ گئی۔ سب سے بڑا سیاسی پیغام یہ رہا کہ 2023 کے اسمبلی انتخاب کے مقابلے میں بی جے پی کے ووٹوں میں سب سے زیادہ کمی درج ہوئی، جبکہ آزاد سماج پارٹی نے تیسرے محاذ کے طور پر مضبوط موجودگی درج کرائی۔