امریکی افواج کی جانب سے ایران کی ناکہ بندی جاری ہے۔سینٹ کام کے مطابق امریکی فوج دوبارہ ناکہ بندی کے بعد 45 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ چکی ہے۔ امریکی فوج نے کارروائی کرتے ہوئے 2جہازوں کو ناکارہ بنا دیا۔سینٹ کام کا کہنا ہے کہ 2کمرشل جہازوں میں داخل ہو کر ناکہ بندی پر عمل درآمد کرایا ہے اور ایران کےخلاف بحری ناکہ بندی کو موثر بنایا جا رہا ہے۔