قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ معاہدے پر عملدرآمد کے لیے سیکیورٹی کے معاملات انتہائی اہم ہیں۔وزارت خارجہ نے کہا کہ حماس نے درخواست پر عمل کیا ہے اب عالمی برادری اسرائیل پر دباو ڈالے، عالمی برادری اسرائیل پر دباؤ ڈالے کہ وہ اپنے وعدے کو پورا کرے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل پر غزہ جنگ بندی معاہدےپرعمل درآمد کی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں، ثالث غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کو تیز کرنے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے فریقین کےساتھ کوششیں جاری ہیں ہماری توجہ کشیدگی میں کمی اور آبنائے ہرمز اور سفارتی راستے کھولنے پر ہے، ابھی تک کوئی معاہدہ نہیں ہوا ابھی معاملات سفارتی راستے واپس آرہےہیں۔حماس بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر راضیترجمان نے واضح کیا کہ ہمیں اب مذاکرات کی واپسی کی فکر ہے اس کےلیے کوششیں جاری ہیں مذاکرات کی واپسی کےلیے جنگ بندی، آبنائےہرمز کو کھولنا ضروری ہے آبنائے ہرمز پرہم آہنگی تمام علاقائی ممالک کے ساتھ ہونی چاہیے، ایک یادو ملک کے ساتھ نہیں۔