یوکرین نے ترک جہاز پر حملہ کر دیا

Wait 5 sec.

یوکرین نے روسی بندرگاہ پر حملے کے دوران ترک کارگو شپ کو نشانہ بنا ڈالا۔بحیرہ اسود میں روسی بندرگاہ نووروسیسک کے قریب ترکیہ کے مال بردار جہاز نادیزدا پر ڈرون سے حملہ کیا گیا جس سے جہاز کے رہائشی حصے کو نقصان پہنچا اور عملے کے کئی ارکان زخمی ہوئے۔جہاز کے کپتان یلچن شاہین کا کہنا ہے جہاز پر سات ڈرونز فائر کیے گئے۔ترک ڈائریکٹوریٹ جنرل میرین افیئرز نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تجارتی جہاز کو روس سے ترکیے جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا جس سے وہ شدید متاثر ہوا۔ متاثرہ جہاز میں تیرہ ترک باشندوں سمیت بائیس افراد سوار تھے۔روسی بحری جہازوں نے کارگوشپ کے عملے کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔ روسی حکام کا کہنا ہے جہاز ترکیے سے روس کیلئے پھل اور سبزیاں لایا تھا۔