برطانیہ میں بزرگوں، دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری

Wait 5 sec.

لندن (03 اگست 2026): برطانیہ میں رواں سال کی پانچویں ممکنہ ہیٹ ویو کا خدشہ ہے، جس کے سبب متعدد علاقوں میں زرد الرٹ جاری کیا گیا ہے، ساؤتھ ایسٹ اور ایسٹ آف انگلینڈ میں پیر سے امبر ہیٹ الرٹ نافذ العمل ہوگا۔بی بی سی کے مطابق آج پیر کے روز برطانیہ کے بیش تر حصوں میں امبر اور زرد درجے کے شدید گرمی سے متعلق صحت کے انتباہات نافذ العمل ہو گئے ہیں، جب کہ بعض علاقوں میں درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی توقع ہے۔برطانیہ کی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے جاری کیے گئے امبر الرٹ لندن، جنوب مشرقی انگلینڈ، مشرقی انگلینڈ اور مشرقی مڈلینڈز کے علاقوں پر لاگو ہو گا۔ یہ الرٹ پیر صبح 9 بجے برطانوی سمر ٹائم سے بدھ، 5 اگست تک نافذ رہیں گے۔ اسی مدت کے لیے نسبتاً کم شدت کے زرد الرٹ شمال مغربی انگلینڈ، یارکشائر اینڈ دی ہمبر، مغربی مڈلینڈز اور جنوب مغربی انگلینڈ کے لیے بھی جاری کیے گئے ہیں۔ان انتباہات میں خبردار کیا گیا ہے کہ شدید گرمی کے باعث صحت اور سماجی نگہداشت کی خدمات پر نمایاں اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے، جن میں اموات میں اضافہ بھی شامل ہے، خصوصاً کمزور اور خطرے سے دوچار افراد میں۔غزہ قتل عام ہمارے اجتماعی ضمیر پر ایک داغ ہے، نئے برطانوی وزیر اعظم کا اعترافماہرین نے کہا ہے کہ مسلسل 3 روز 28 ڈگری یا اس سے زائد درجہ حرارت رہنے سے ہیٹ ویو کا خطرہ ہے، یو کے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے بزرگوں اور دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی ہے، اور شہریوں کو پانی کا استعمال زیادہ کرنے، اور دوپہر کی دھوپ سے بچنے اور گھر ٹھنڈے رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ادھر برطانیہ میں جولائی کا مہینہ موسمیاتی ریکارڈ پر باقاعدہ سب سے خشک ترین مہینہ قرار دے دیا گیا ہے، واضح رہے کہ محکمہ صحت نے کہا ہے کہ مئی اور جون کی ہیٹ ویوز کے دوران مجموعی طور پر 2 ہزار 877 اموات کا گرمی سے تعلق تھا، اور برطانوی شہریوں سے بزرگ رشتہ داروں اور پڑوسیوں کا خصوصی خیال رکھنے کی اپیل کی ہے۔حکام نے خبردار کیا ہے کہ آج پیر کو پورے ہفتے کا گرم ترین دن متوقع ہے، فرانس سے گرم ہوا کا ایک بڑا سلسلہ شمال کی جانب بڑھ رہا ہے، جب کہ بحرِ اوقیانوس سے آنے والا کم دباؤ کا نظام بھی قریب پہنچ رہا ہے۔ انگلینڈ کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں بڑے پیمانے پر درجہ حرارت 30 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے، جب کہ لندن اور ہوم کاؤنٹیز کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت 34 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔پیر کی رات سے منگل تک شمالی اور مغربی علاقوں میں بارش بعض مقامات پر تیز اور گرج چمک کے ساتھ ہونے کی توقع ہے۔