جسپریت بمراہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے ہوئے باہر، عاقب نبی پہلی بار ہندوستانی ٹیم میں شامل

Wait 5 sec.

ہندوستان کے مایہ ناز تیز گیندباز جسپریت بمراہ سری لنکا کے خلاف آئندہ 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف ونڈے سیریز کے دوران ان کے بائیں گھٹنے میں چوٹ لگ گئی تھی، جو ابھی تک پوری طرح ٹھیک نہیں ہو پائی ہے۔ صورت حال کی جانکاری ملتے ہی سلیکشن کمیشن نے انھیں سری لنکا ٹیسٹ سیریز میں آرام دینے اور ان کی جگہ جموں و کشمیر کے تیز گیندباز عاقب نبی کو ہندوستانی ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا۔:Auqib Nabi replaces Jasprit Bumrah in India's Test squad. Details #TeamIndia | #SLvIND https://t.co/lAf25FbpDN— BCCI (@BCCI) August 3, 2026قابل ذکر ہے کہ عاقب نبی کو پہلی بار ہندوستان کی سینئر ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ جموں و کشمیر کے اس نوجوان تیز گیندباز نے گزشتہ 2 رنچی ٹرافی سیزن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 104 وکٹ لیے ہیں۔ 26-2025 رنجی ٹرافی سیزن میں انھوں نے 60 وکٹ لیے اور جموں و کشمیر کو پہلی بار رنجی ٹرافی کا خطاب دلانے میں اہم کردار نبھایا۔ عاقب نبی حال ہی میں ’انڈیا اے‘ ٹیم کے ساتھ سری لنکا دورے پر بھی گئے تھے۔ وہاں انھوں نے 2 فرسٹ کلاس میچوں میں 6 وکٹ اپنے نام کیے تھے۔ ان کی مستقل اچھی کارکردگی کا انعام اب سینئر ہندوستانی ٹیم میں سلیکشن کے طور پر ملا ہے۔عاقب نبی کی کارکردگی پر نظر ڈالیں تو ابھی تک انھوں نے 43 فرسٹ کلاس میچ کھیلے ہیں۔ ان میں انھوں نے 162 وکٹ لیے ہیں۔ گیندبازی میں ان کی بہترین کارکردگی 24 رن دے کر 7 وکٹ لینا ہے۔ انھوں نے 16 بار ایک اننگ میں 5 وکٹ لیے ہیں۔ اس کے علاوہ عاقب 36 ’لسٹ اے‘ اور 39 ٹی-20 مقابلہ بھی کھیل چکے ہیں۔ لسٹ اے میں انھوں نے 56 وکٹ اور ٹی-20 میں 43 وکٹ لیے ہیں۔ لسٹ اے میں عاقب کی سب سے بہترین گیندبازی کارکردگی 39 رن دے کر 4 وکٹ ہے، جبکہ ٹی-20 میں سب سے بہترین کارکردگی 16 رن دے کر 4 وکٹ ہے۔ عاقب نے فرسٹ کلاس میں 18.84 کی اوسط سے 999 رن بھی بنائے ہیں۔ ان میں 2 نصف سنچریز بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ لسٹ اے میں عاقب کے نام 27.23 کی اوسط سے 572 رن ہیں۔ ان میں ایک سنچری شامل ہے۔واضح رہے کہ سری لنکا دورے پر ہندوستانی ٹیم کی قیادت شبھمن گل کے ہاتھوں میں ہوگی، جبکہ کے ایل راہل نائب کپتان ہوں گے۔ وکٹ کیپر کی شکل میں رشبھ پنت اور دھرو جوریل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ سائی سدرشن کا سلیکشن فٹ نس کلیئرنس ملنے پر منحصر ہے۔ اس ٹیم میں رویندر جڈیجہ کی بھی واپسی ہوئی ہے۔ مدھیہ پردیش کے 33 سالہ اسپن آل راؤنڈر سارانش جین ٹیم میں نیا چہرہ ہیں۔ ہندوستانی ٹیم کے لیے عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ فائنل میں پہنچنے کے لحاظ سے یہ سیریز انتہائی اہم ہے۔