(4 اگست 2026): بھارتی ریاست آسام میں فوجی اہلکار نے اپنے دو ساتھی اہلکاروں کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر بلانی پریمابارام نے آسام کے ضلع ناگاؤں کے علاقے کاتیماری میں قائم 34ویں بٹالین کے کیمپ میں فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل وشنو پرساد باگھیل اور سب انسپکٹر رام نوال سنگھ یادو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک اور اہلکار اسسٹنٹ سب انسپکٹر مان گووند شری پول زخمی ہوگیا۔واقعہ کے بعد مذکورہ افسر نے رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوجی کے ہاتھوں بیوی کا پراسرار قتل، مرنے سے پہلے راز فاش کر دیاناگاؤں کی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ہیڈکوارٹر) پرمیتا سرکار نے میڈیا کو بتایا کہ اے ایس آئی بلانی پریمابارام مرکزی دروازے پر ڈیوٹی پر مامور تھا، اس نے کاتیماری میں 34ویں بٹالین کے کیمپ میں اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کی، بعد میں اس نے خود کو بھی گولی مار لی اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ دو اہلکار ہیڈ کانسٹیبل وشنو پرساد باگھیل اور سب انسپکٹر رام نوال سنگھ یادو موقع پر ہلاک ہوگئے، واقعے میں سی آر پی ایف کا ایک اور اہلکار اے ایس آئی مان گووند شری پول زخمی ہوا جسے فوری طور پر ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔