برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین نے ایران جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی کرا دی: اسماعیل بقائی

Wait 5 sec.

تہران(3 اگست 2026): ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی یا جنگ میں شامل نہ ہونے کی باضابطہ یقین دہانی کرا دی ہے۔انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کی بندش امریکی وعدوں کی خلاف ورزی سے جڑی ہوئی ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ امریکا نے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) کے تحت بحری آمد و رفت کی بحالی کی اجازت نہیں دی اور طے شدہ مدت ختم ہونے سے پہلے ہی حملہ کر دیا۔اسماعیل بقائی نے واضح کیا کہ ایران اس وقت عمان کے ساتھ ایک نئے بحری راستے پر بات چیت کر رہا ہے، تاہم آبنائے ہرمز کو کھولنا عمان کے ساتھ جاری ان مذاکرات سے ایک بالکل الگ معاملہ ہے۔دوسری جانب، ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان حسن قشقاوی نے کہا ہے کہ ثالث ممالک مفاہمتی یادداشت کو بحال کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام ثالث اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ موجودہ بحران کا سب سے بنیادی مسئلہ آبنائے ہرمز کی بندش ہے۔