ایران اور عمان اہم معاہدہ کرنے کے قریب!

Wait 5 sec.

ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز روٹ پر عمان کے ساتھ معاہدہ کرنے کے قریب ہیں۔ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اتوار کے روز کہا کہ تہران اور مسقط موجودہ گزرگاہوں سے الگ آبنائے ہرمز کے ذریعے ایک نئے سمندری راستے پر معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں۔اسماعیل بقائی نے سرکاری ٹیلی ویژن کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ اب ہم ایک ایسے راستے پر مفاہمت تک پہنچنے جا رہے ہیں جو دونوں فریقوں کے لیے قابل قبول ہو – نہ شمالی روٹ اور نہ ہی جنوبی روٹ – لیکن ایک ایسا راستہ جو دونوں اطراف کے خود مختار حقوق کا احترام کرتا ہو اور ہمارے قومی مفادات اور سلامتی کا تحفظ کرتا ہو۔آبنائے ہرمزایرانی میڈیا نے آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق تمام خبروں کو مسترد کر دیا۔فارس نیوز کے مطابق دشمن سے وابستہ بعض میڈیا آؤٹ لیٹس کا دعویٰ بےبنیاد ہے، ایران آبنائے ہرمز کھولنے کے منصوبے پر رضامند نہیں ہوا۔فارس نیوز کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے متعلق ایران کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔