بہار میں سمستی پور سے سہرسہ جا رہی ایک پیسنجر ٹرین پیر کی صبح بھیانک آتشزدگی کا شکار ہو گئی، جس کی وجہ سے افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ مسافر دہشت زدہ رہ گئے۔ سبھی اپنی جان بچانے کے لیے ٹرین سے باہر نکلنے لگے۔ واقعہ سمری بختیار پور ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر-2 پر صبح تقریباً 3.40 بجے پیش آیا۔ راحت کی بات یہ رہی کہ وقت رہتے تمام مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا اور اس حادثے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔Saharsa, Bihar: More than three hours after a fire broke out in the engine and an adjoining coach of the Samastipur–Saharsa Passenger Train at Platform No. 2 of Simri Bakhtiyarpur railway station, firefighting operations remain underway. Four fire tenders are at the spot, while… pic.twitter.com/wq5mjCo9h7— IANS (@ians_india) August 3, 2026میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرین نمبر 63344 سمستی پور-سہرسہ پیسنجر جیسے ہی سمری بختیار پور اسٹیشن پر پہنچ کر رکی، انجن سے متصل بوگی کے بیٹری باکس کے پاس اچانک دھواں اٹھنے لگا۔ ابتدا میں لوگوں نے اسے معمول کی تکنیکی خرابی سمجھا، لیکن چند ہی منٹوں میں دھواں آگ کے شعلوں میں تبدیل ہو گیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری بوگی کو اپنی زد میں لے لیا۔ آگ سے ٹرین کی ایک بوگی مکمل طور پر جل گئی۔ آگ لگتے ہی اسٹیشن احاطے میں افراتفری کا ماحول بن گیا۔ مسافروں میں چیخ و پکار مچ گئی اور لوگ جلد از جلد ٹرین سے باہر نکلنے لگے۔اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریلوے انتظامیہ حرکت میں آ گئی۔ اسٹیشن پر فوری اعلان کر کے مسافروں سے ٹرین خالی کرنے کی اپیل کی گئی۔ اس کے بعد ریلوے پولیس اور ریلوے ملازمین نے محاذ سنبھالا اور مسافروں کو بحفاظت باہر نکالا۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں بھی موقع پر پہنچیں۔ فائر بریگیڈ اور ریلوے پولیس کی مشترکہ ٹیم نے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کی سخت مشقت کے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا۔ بروقت راحت اور بچاؤ کا کام شروع ہونے کی وجہ سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔A fire broke out in the engine and an adjoining coach of passenger train number 63344 (Samastipur–Saharsa) at Simri Bakhtiyarpur railway station in Bihar's Saharsa around 3 am. Passengers were evacuated safely, and no casualties have been reported. pic.twitter.com/4DjCGnMrLJ— Vani Mehrotra (@vani_mehrotra) August 3, 2026اس آتشزدگی کے باعث سہرسہ-سمستی پور ریل سیکشن پر ٹرینوں کی آمد و رفت تقریباً 2 گھنٹے تک متاثر رہی۔ کئی ٹرینوں کو راستے میں روکنا پڑا، جبکہ کچھ ٹرینوں کو تاخیر سے روانہ کیا گیا۔ متاثرہ ٹرینوں میں منیہاری-جینگر جانکی ایکسپریس، کوسی ایکسپریس، دیوگھر پیسنجر اور سمستی پور-سہرسہ پیسنجر سمیت دیگر ریل خدمات شامل رہیں۔ اس کی وجہ سے مسافروں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ریلوے حکام کے مطابق ابتدائی جانچ میں بیٹری باکس کے پاس تکنیکی خرابی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تاہم آگ لگنے کی اصل وجہ کا پتہ لگانے کے لیے تفصیلی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔ ریلوے کی تکنیکی ٹیم موقع پر پہنچ کر متاثرہ کوچ کا معائنہ کر رہی ہے۔ فی الحال صورت حال مکمل طور پر قابو میں ہے اور ریلوے انتظامیہ نے متاثرہ ریل سیکشن پر آمد و رفت معمول پر لانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔