بھارت میں اسکول کیمپس کے اندر ٹیچر قتل

Wait 5 sec.

بھارت میں اسکول کیمپس کے اندر ٹیچر کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست ہریانہ کے شہر فرید آباد میں نجی اسکول کی ٹیچر کو نقاب پوش ملزم نے چھریوں کے پے درپے وار کرکے قتل کردیا۔مقتولہ نجی اسکول میں موجود تھی جب حملہ آور چہرہ ڈھانپ کر احاطے میں داخل ہوا۔پولیس کے مطابق ملزم نے 18 سے 20 بار خاتون پر چاقو سے وار کیا اور اسے کمرے میں گھسیٹا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی۔International News Today – US, UK, Saudi Arabia, UAE, Kuwaitخاتون ٹیچر پر حملے سے عملے اور طلبا میں خوف و ہراس پھیل گیا، حملہ آور موقع سے فرار ہوگیا جب ساتھیوں نے شدید زخمی ٹیچر کو الفلاح میڈیکل کالج اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔پولیس نے بتایا کہ مقتولہ دو بچوں کی ماں تھی جبکہ ٹیچر پر حملے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔