’مودی-شاہ ایوان میں آئیے، جواب دیجیے‘، اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے آج پھر پارلیمانی احاطہ میں کیا احتجاجی مظاہرہ

Wait 5 sec.

کانگریس، سماجوادی پارٹی، آر جے ڈی سمیت انڈیا بلاک کی سبھی پارٹیاں طلبا پر پولیس کی بربریت اور رام مندر چندہ چوری معاملہ میں لگاتار مودی حکومت کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ آج ایک بار پھر کانگریس اراکین پارلیمنٹ نے پارلیمانی احاطہ میں ان دونوں ہی موضوع پر دھرنا و مظاہرہ کیا اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو ایوان میں حاضر ہو کر جواب دینے کا مطالبہ کیا۔राम मंदिर में 'चढ़ावा चोरी' और छात्रों पर की गई बर्बरता के खिलाफ विपक्षी सांसदों ने संसद परिसर में आवाज बुलंद की।पूरा देश 'चढ़ावा चोरी' और अमित शाह के सदन से गायब होने पर सवाल पूछ रहा है। मोदी सरकार जिम्मेदारी से भाग नहीं सकती, उन्हें देश की जनता को देना होगा। दिल्ली pic.twitter.com/0D1czt9ArB— Congress (@INCIndia) August 4, 2026کانگریس نے پارلیمنٹ احاطہ میں کیے گئے احتجاجی مظاہرہ کی کچھ ویڈیوز اور تصویریں اپنے ’ایکس‘ ہینڈل پر شیئر کی ہیں۔ ایک ویڈیو پوسٹ کے ساتھ پارٹی نے لکھا ہے کہ ’’رام مندر میں ’عطیہ چوری‘ اور طلبا پر کی گئی بربریت کے خلاف اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے پارلیمانی احاطہ میں آواز بلند کی۔ پورا ملک ’عطیہ چوری‘ اور امت شاہ کے ایوان سے غائب ہونے پر سوال پوچھ رہا ہے۔‘‘ اس میں مزید لکھا گیا ہے کہ ’’مودی حکومت ذمہ داری سے بھاگ نہیں سکتی، انھیں ملک کی عوام کو جواب دینا ہوگا۔‘‘'अमित शाह सदन में आओ, सदन में आकर जवाब दो'- ये मांग सिर्फ विपक्ष की नहीं, बल्कि पूरे देश की है। अमित शाह को सदन में आकर छात्रों पर की गई क्रूरता पर जवाब देना होगा। संसद परिसर, दिल्ली pic.twitter.com/JeXLvQRLeD— Congress (@INCIndia) August 4, 2026ایک دیگر ویڈیو پوسٹ کے ساتھ کانگریس نے لکھا ہے کہ ’’امت شاہ ایوان میں آؤ، ایوان میں آ کر جواب دو۔‘‘ پارٹی کا کہنا ہے کہ یہ مطالبہ صرف اپوزیشن کا نہیں ہے، بلکہ پورے ملک کا ہے۔ کانگریس نے اس بات پر زور دیا کہ امت شاہ کو ایوان میں آ کر طلبا پر کی گئی بربریت کا جواب دینا ہوگا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کانگریس نے امت شاہ اور پی ایم مودی کی تصویر پر مبنی گرافکس پیش کرتے ہوئے لکھا ہے ’’مودی-شاہ ایوان میں آئیے، جواب دیجیے۔ طلبا کے خلاف فوج کو آرڈرس کس نے دیے؟‘‘Where is Home Minister AmitShah?Opposition leaders staged a protest on Parliament premises over Ayodhya Ram Mandir chanda chori and brutality against students. New Delhi pic.twitter.com/4dWtNfUNss— Congress (@INCIndia) August 4, 2026