یمن میں میزائل حملے کے بعد بھارتی جہاز ڈوب گیا۔بھارتی تجارتی بحری جہاز یمن کے ساحل پر ایک پروجیکٹائل کی زد میں آنے کے بعد ڈوب گیا تاہم جہاز میں سوار تمام 13 شہریوں کو بچا لیا گیا۔بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر سربانند سونووال نے کہا کہ میکانائزڈ بحری جہاز ایم ایس وی فیض نور اولیا یمنی پانیوں کے قریب ٹکرا گیا جس کی وجہ سے وہ الٹ گیا اور ڈوب گیا۔انہوں نے کہا کہ عملے کے تمام 14 ارکان بشمول 13 ہندوستانیوں کو یمنی کوسٹ گارڈ نے بحفاظت بچا لیا اور موخا کی بندرگاہ پر لے گئے۔سینٹ کامامریکی افواج کی جانب سے ایران کی ناکہ بندی جاری ہے۔سینٹ کام کے مطابق امریکی فوج دوبارہ ناکہ بندی کے بعد 45 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ چکی ہے۔ امریکی فوج نے کارروائی کرتے ہوئے 2جہازوں کو ناکارہ بنا دیا۔سینٹ کام کا کہنا ہے کہ 2کمرشل جہازوں میں داخل ہو کر ناکہ بندی پر عمل درآمد کرایا ہے اور ایران کےخلاف بحری ناکہ بندی کو موثر بنایا جا رہا ہے۔ایرانسپریم لیڈر کے سینئر مشیر میجر جنرل محسن رضائی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز امریکا کی شرائط پر دوبارہ نہیں کھلے گی، ایران آبنائے ہرمز میں کسی دوسرے راستے کی اجازت نہیں دے گا۔انھوں نے کہا ایران اپنے مؤقف پر قائم ہے، اگر امریکا آبنائے ہرمز میں اپنا جہاز بھی لے آئے تو ہم اسے نشانہ بنائیں گے، امریکا نے فوج اتاری تو وہ بھی نشانہ ہوگی۔