حلب (03 اگست 2026): شام اور اردن نے عراقی سرزمین سے کسی بھی دہشت گردانہ حملے کا منہ توڑ جواب دینے کا اعلان کر دیا ہے۔شامی حکام نے عراق کو دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی پٹی کے قریب ایران نواز ملیشیاؤں کی نقل و حرکت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ عراقی سرزمین سے شروع ہونے والے کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔شام نے عراقی حکام سے براہ راست رابطہ کر کے یہ وارننگ ان تک پہنچائی اور مطالبہ کیا کہ عراق شام کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے اپنی سرزمین کے استعمال کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔ایران کے ساتھ مذاکرات آج شروع ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپاردن کی حکومت نے بھی عراقی حکومت کو مطلع کیا ہے کہ اگر اردنی سرزمین پر حملے ہوئے تو وہ ایران نواز ملیشیاؤں کو نشانہ بنائے گا۔ اردنی حکام نے عراقی حکومت کو ملیشیاؤں کی جانب سے اردنی سرزمین کو نشانہ بنانے کے منصوبوں سے متعلق معلومات سے آگاہ کیا، اور کہا کہ اردن ان گروہوں کی جانب سے اپنی سرزمین کے خلاف کسی بھی حملے کا عسکری جواب دے گا۔توقع ہے عراقی حکام ان ملیشیاؤں کی جانب سے اردنی سیکیورٹی کو نشانہ بنانے والے کسی بھی خطرے کو ناکام بنانے کے لیے اقدامات کریں گے۔