خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد دوبارہ اضافہ

Wait 5 sec.

لندن : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد اضافہ ہونے لگا اور قیمت 85.13 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد ایک بار پھر تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے اور قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.62 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت بڑھ کر 85.13 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی ہے۔اسی طرح امریکی خام تیل کی قیمت میں 1.24 فیصد کا اضافہ ہوا ، جس سے اس کی نئی قیمت 81.33 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں یہ ردوبدل طلب و رسد کی صورتحال اور عالمی معاشی اعشارئیوں کے باعث سامنے آیا ہے۔گذشتہ روز امریکی صدر کی جانب سے ایران پر حملے روکنے کے اعلان پر بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی تھی۔ لندن برینٹ خام تیل چارڈالر چہتر سینٹ کم ہو کر فی بیرل تراسی ڈالر سولہ سینٹ پر آگیا تھا جبکہ اسی طرح ویسٹ ٹیکساس خام تیل کی قیمت بھی پانچ ڈالر اکیس سینٹ کمی کے بعد اناسی ڈالرپینتالیس سینٹ پر آگئی تھی۔