اسرائیل کو بیروت پر بمباری کے بعد ایران کے جوابی حملے کا خطرہ

Wait 5 sec.

(14 جون 2026): اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) کو لبنان کے دارالحکومت بیروت پر فضائی بمباری کے بعد ایران کے ممکنہ جوابی حملے کا خطرہ ہے۔ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق آئی ڈی ایف نے جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ بیروت میں حزب اللہ پر کیے گئے حالیہ فضائی حملے کے بعد آنے والے گھنٹوں میں اسرائیل پر ایران کی جانب سے جوابی میزائل حملے ہو سکتے ہیں جس کا سامنا کرنے کیلیے تیار ہیں۔آئی ڈی ایف نے کہا کہ اسرائیل کے بیروت پر حملے کے بعد چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر تمام متعلقہ کمانڈرز کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور موجودہ اندازوں کے مطابق ایران اسرائیل پر میزائل داغے گا۔بیان میں مزید کہا کہ اسرائیلی افواج مختلف دفاعی اور جارحانہ منظرناموں کیلیے اپنی تیاری اور چوکسی برقرار رکھے ہوئے ہیں، اسرائیل کی سرزمین پر کسی بھی قسم کی گولہ باری یا حملے کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔اسرائیل کا بیروت پر فضائی حملہ، حزب اللہ کے کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ