ساحل سمندر پر خوفناک شارک کا خاتون پر حملہ

Wait 5 sec.

سڈنی : آسٹریلیا کے مشہور ساحل ’کوجی بیچ‘ پر شارک کے حملے کا خوفناک واقعہ پیش آیا جس میں زخمی ہونے والی خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 سالہ خاتون ہفتے کے روز ساحل پر سمندر میں موجود تھیں کہ اسی دوران ایک بڑی شارک نے ان پر اچانک حملہ کر دیا، حملے کے نتیجے میں خاتون کے بازو اور ٹانگ پر گہرے زخم آئے جس کے سبب وہ لہولہان ہوگئیں۔نیو ساؤتھ ویلز ایمبولینس سروس کے ترجمان کے مطابق امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد انہیں نیم بے ہوشی کی حالت میں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔متعلقہ حکام نے تاحال شارک کی نسل کی تصدیق نہیں کی ہے، تاہم رینڈوک کونسل کے مطابق حملہ آور شارک کا حجم تقریباً 3 سے 4 میٹر بتایا جا رہا ہے۔شارک حملے کے بعد احتیاطی تدابیر کے تحت بونڈائی سے ماروبرا تک تمام ساحل بند کر دیے گئے ہیں جو کم از کم آئندہ 24 گھنٹے تک بند رہیں گے۔