امریکا نے منجمد اثاثوں کی بحالی کا ایرانی دعویٰ مسترد کر دیا

Wait 5 sec.

واشنگٹن(15 جون 2026): سینئر امریکی عہدیدار نے تہران کی جانب سے منجمد فنڈز کی ریلیز سے متعلق کیے جانے والے دعوے کو سراسر گمراہ کن قرار دے دیا ہے۔ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘ارنا‘ نے اپنی سیکیورٹی کمیٹی کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوتے ہی ایران کے 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے بحال کر دیے جائیں گے۔ایران کا موقف ہے کہ اس کے یہ منجمد اثاثے کسی بھی قسم کے مذاکرات سے پہلے اور بالکل غیر مشروط طور پر بحال کیے جانے چاہئیں۔ تاہم امریکی انتظامیہ نے ایرانی دعووں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ فنڈز کی فوری اور غیر مشروط بحالی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔تاریخی ڈیل مکمل، امریکا اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کر دییاد رہے کہ امریکا ایران کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کا اعلان کیا۔وزیراعظم شہبازشریف نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ امن معاہدے پر دستخط کی باضابطہ تقریب 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں ہوگی۔