فرانس (19 جون 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم مودی پر گہرا طنز کرتے ہوئے انہیں قاتل اور بے رحم قرار دے دیا۔فرانس میں جاری جی سیون سربراہی اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم مودی پر ہنسی ہنسی میں گہرا طنز کر دیا جس پر مودی کھسیانی ہنسی ہنسنے لگے۔جی سیون سربراہی اجلاس کے دوران میڈیا سے گفتگو میں صحافی نے تجارتی معاہدے سے متعلق ایک سوال کیا، جس پر ٹرمپ نے کہا کہ ’’مودی دنیا کے سخت ترین مذاکرات کاروں میں سے ایک ہیں، وہ بہت خوبصورت اور معصوم نظر آتے ہیں، بالکل ایک فرشتے کی طرح۔ لیکن حقیقت میں یہ بہت سخت ہیں، قاتل اور بے رحم ہیں۔‘‘WATCH: Trump on India's Modi:He is the most beautfiul looking man. He looks so nice. He is like an angel.But actually he is as tough as a killer. He is a killer.But he looks so good, so he gets you by surprise. pic.twitter.com/SZBHerg0tB— Clash Report (@clashreport) June 17, 2026 امریکی صدر کے جملے کے ابتدائی الفاظ سننے کے بعد مودی کھلکھلا اٹھے، تاہم مکمل جملے تک ان کی کھلکھلاہٹ کھسیانی ہنسی میں بدل چکی تھی۔ٹرمپ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے ردعمل دیتے ہوئے مختلف رائے کا اظہار کیا ہے۔ایک صارف نے اس بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ نے مودی کو ’قاتل‘ قرار دیا جبکہ مودی کے پاس مسکرانے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔کچھ صارفین نے مختصر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ دراصل مودی کا مذاق اڑا رہے تھے اور ان کا پورا بیان طنزیہ انداز لیے ہوئے تھا۔کئی سوشل میڈیا صارفین نے مودی کی پالیسیوں پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے اقدامات نے بھارت کے عام شہریوں اور اقلیتوں کو نقصان پہنچایا ہے، بعض ناقدین نے طنزیہ انداز میں انہیں ’موت کا فرشتہ‘ بھی قرار دیا ہے۔کچھ صارفین نے ٹرمپ اور مودی کے تعلقات پر بھی سوال اٹھائے اور کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان نہ حقیقی احترام نظر آتا ہے اور نہ ہی اعتماد۔