راجہ رگھوونشی قتل معاملہ: سونم رگھوونشی کو ملی ضمانت کے خلاف عدالت سے کرے گی رجوع میگھالیہ پولیس

Wait 5 sec.

شیلانگ: اندور کے تاجر راجہ رگھوونشی کے قتل معاملے میں مرکزی ملزم اور مقتول کی اہلیہ سونم رگھوونشی کو ملی ضمانت کے خلاف میگھالیہ پولیس عدالت سے رجوع کرے گی۔ یہ اطلاع جمعہ کو پولیس کے ڈائریکٹر جنرل ایداشیشا نونگرانگ نے دی۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایداشیشا نونگرانگ نے کہا کہ سونم رگھوونشی کو ضمانت دینے کے عدالتی حکم کو چیلنج کیا جا رہا ہے اور محکمہ اس معاملے کو مضبوطی سے آگے بڑھانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔راجہ رگھوونشی قتل معاملہ: ’سونم کو اپنے کیے پر کوئی پچھتاوا نہیں، وہ میرے بیٹے کو چھین کر آج ہنس رہی ہے‘تفتیشی عمل میں مبینہ خامیوں سے متعلق سوال پر انہوں نے تفتیشی افسران کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس پیچیدہ معاملے میں کئی ملزمان اور متعدد قانونی کارروائیاں شامل تھیں، جس کی وجہ سے افسران کو مختلف چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کے مطابق بعض معمولی غلطیوں کو پورے معاملے کے تناظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔نونگرانگ نے کہا کہ جس معاملے کو لے کر اعتراض کیا جا رہا ہے، وہ صرف ایک دستاویز سے متعلق ہے، جس میں ایک قانونی دفعہ غلط طور پر درج ہو گئی تھی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹرانزٹ ریمانڈ کی کارروائی کے دوران درست قانونی دفعات کا حوالہ دیا گیا تھا اور غلطی صرف ایک کاغذ تک محدود تھی۔ٹویشا قتل معاملہ: ’طلاق شدہ بیٹی، مری ہوئی بیٹی سے اچھی‘، سپریم کورٹ میں جذباتی ہوئے سالیسیٹر جنرل تشار مہتاپولیس سربراہ کے مطابق یہ ایک تکنیکی خامی تھی، جس کا نہ تو تفتیش کے بنیادی پہلوؤں پر کوئی اثر پڑا اور نہ ہی ملزمہ کے خلاف استغاثہ کے مقدمے پر اس کا کوئی منفی اثر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قانونی کارروائی ضابطے کے مطابق انجام دی گئی اور اس چوک سے تفتیش کی غیر جانبداری متاثر نہیں ہوئی۔خیال رہے کہ راجہ رگھوونشی قتل معاملہ ملک بھر میں توجہ کا مرکز بن گیا تھا۔ میگھالیہ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کے پاس مضبوط شواہد موجود ہیں اور اسے یقین ہے کہ عدالتی کارروائی کے دوران حقائق سامنے آئیں گے۔