’آپ فیل نہیں ہوئے ہیں، اس لیے خود کو سزا مت دیجیے‘، امتحانات میں بے ضابطگی کا سامنا کر رہے طلبا سے کانگریس کی اپیل

Wait 5 sec.

’’میری سبھی طلبا سے اپیل ہے کہ آپ فیل نہیں ہوئے ہیں، اس لیے خود کو سزا مت دیجیے۔ راہل گاندھی جی، کانگریس پارٹی آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ آنے والے وقت میں ’چھاتروں کی گونج‘ پورے ملک میں صدائے احتجاج کی شکل اختیار کرے گی۔‘‘ یہ بیان آج کانگریس کے نوجوان لیڈر اور این ایس یو آئی انچارج کنہیا کمار نے دہلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ انھوں نے طلبا کو بھروسہ دلایا کہ امتحانات میں جو بے ضابطگیاں ہو رہی ہیں، ان کے خلاف جنگ میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہیں۔PM मोदी को जब भी वर्ल्ड टूर से छुट्टी मिले, तब वो • पेपर लीक पर चुप्पी तोड़ें• धर्मेंद्र प्रधान से इस्तीफा लें, NTA को बैन करें• पेपर लीक के सभी दोषियों पर कड़ी कार्रवाई करें• पारदर्शी एग्जाम कराने के लिए capable institution बनाएंमेरी सभी छात्रों से अपील है कि आप… pic.twitter.com/dhXWBuoyg2— Congress (@INCIndia) June 19, 2026پریس کانفرنس کے آغاز میں موجودہ تعلیمی نظام پر فکر کا اظہار کرتے ہوئے کنہیا کمار نے کہا کہ ’’اڈیشہ کے نصاب میں سائنسدانوں کو پائلٹ بتا دیا گیا۔ ایسی کئی غلطیاں ہیں۔ وہیں راجستھان میں امتحان میں سوالنامہ کی جگہ جوابی شیٹ دے دی گئی۔ ایسے میں سوال اٹھتا ہے کہ لوگوں کو ناخواندہ رکھ کر ملک کو ترقی یافتہ کیسے بنایا جائے گا؟ جب ملک میں لاکھوں لوگ بے روزگار ہیں، تو ہندوستان ترقی یافتہ کیسے بنے گا؟‘‘ طنزیہ انداز اختیار کرتے ہوئے وہ کہتے ہیں کہ ’’پرچی والے وزیر اعظم کے راج میں تعلیم کو ’پروڈکٹ‘ بنا دیا گیا ہے۔ آج تعلیم کسی کے لیے آسان نہیں ہے اور اس کے ذمہ دار وہ نااہل لوگ ہیں جو عہدوں پر بیٹھے ہیں۔ دراصل مودی حکومت کا تعلیم کو لے کر زاویۂ نگاہ ہی گڑبڑ ہے۔‘‘ओडिशा के पाठ्यक्रम में वैज्ञानिक को पायलट बता दिया गया। ऐसी कई गलतियां हैं। वहीं राजस्थान में परीक्षा में प्रश्न पत्र की जगह आंसर शीट दे दी गई। सवाल है:• लोगों को अशिक्षित रखकर देश को विकसित कैसे बनाया जाएगा?• जब देश में लाखों लोग बेरोजगार हैं, तो भारत विकसित कैसे बनेगा?… pic.twitter.com/J6pj6A8Jl3— Congress (@INCIndia) June 19, 2026وزیر اعظم کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کانگریس لیڈر نے کہا کہ ’’نریندر مودی نے جملہ دیا تھا– ہم ہارورڈ والے نہیں، بلکہ ہارڈ ورک (سخت محنت) والے ہیں۔ ان کا یہی ہارڈ ورک ہے کہ پیپر لیک ہو جا رہا ہے۔ صاف بات یہ ہے کہ جو حکومت ’ووٹ چوری‘ کرے گی، وہ پیپر چرائے گی۔ جس حکومت میں بیٹھے لوگ ایجوکیشن کا ’ای‘ نہیں جانتے، وہ ایسا ہی شگوفہ چھوڑیں گے اور ٹیلیگرام پر پابندی لگا دیں گے۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’پیپر لیک روکنے کے لیے سخت قدم اٹھانے ہوں گے، این ٹی اے پر پابندی لگانی ہوگی۔ لیکن ’پریکشا پر چرچہ‘ کرنے والے پی ایم مودی پیپر لیک پر ایک لفظ نہیں بولتے۔ آج کوئی ایسا امتحان نہیں جس کا پیپر لیک نہ ہو رہا ہو۔ اب سوال یو پی ایس سی جیسے امتحان پر بھی اٹھ رہا ہے۔‘‘ کانگریس لیڈر نے ان سب کے لیے مودی حکومت میں بیٹھے لوگوں کے ناکارے پن کو ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ ’’حکومت میں تعلیم کے تئیں سنجیدگی کی کمی نے تعلیم جیسے اہم نظام کو مذاق بنا کر رکھ دیا ہے۔‘‘नरेंद्र मोदी ने जुमला दिया था- हम हार्वर्ड वाले नहीं, बल्कि हार्डवर्क वाले हैं। इनका यही हार्डवर्क है कि पेपर लीक हो जा रहा है।बात साफ है- जो सरकार 'वोट चोरी' करेगी, वो पेपर चुराएगी। जिस सरकार में बैठे लोग Education का E नहीं जानते, वो ऐसा ही शिगूफा छोड़ेंगे और टेलीग्राम बैन… pic.twitter.com/3HjALJpssp— Congress (@INCIndia) June 19, 2026لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی کا ذکر کرتے ہوئے کنہیا کمار نے کہا کہ ’’راہل گاندھی نے صاف صاف کہا ہے، ہم تعلیم پر سیاست نہیں کرنا چاہتے۔ لیکن آج ہر ماں باپ کو ڈر لگ رہا ہے کہ ہمارا بچہ کچھ کر نہ لے۔ بچے شدید ڈپریشن میں ہیں۔ لیکن بی جے پی کا ایک بھی لیڈر یہ نہیں کہہ رہا کہ نیٹ کا امتحان دوبارہ ہو رہا ہے۔ وہ ذمہ داری لینے کی جگہ راہل گاندھی سے سوال پوچھ رہے ہیں۔‘‘ انھوں نے یہ سوال پوچھا کہ کیا مرکز میں کانگریس پارٹی کی حکومت ہے، جو راہل گاندھی سے سوال کیا جا رہا ہے۔ پی ایم مودی کو راہل گاندھی جی کی بات سننی چاہیے، کیونکہ تعلیم سیاست کا مسئلہ نہیں ہے۔नेता विपक्ष राहुल गांधी जी ने साफ-साफ कहा है कि हम शिक्षा पर राजनीति नहीं करना चाहते।लेकिन आज हर मां-बाप को डर लग रहा है कि हमारा बच्चा कुछ कर न ले। बच्चे भयंकर डिप्रेशन में हैं। मगर BJP का एक भी नेता ये नहीं कह रहा कि NEET का EXAM दोबारा हो रहा है। वे जिम्मेदारी लेने की… pic.twitter.com/DOszpXSDYs— Congress (@INCIndia) June 19, 2026نیٹ پیپر لیک اور امتحانات میں بے ضابطگی سے افسردہ کچھ طلبا کی مبینہ طور پر خودکشی کا حوالہ دیتے ہوئے کنہیا کمار کہتے ہیں کہ ’’آج تعلیمی نظام پر سے عام لوگوں کا بھروسہ ٹوٹ گیا ہے۔ طلبا سے خواب دیکھنے کا حق چھین لیا گیا ہے۔ ملک کی حکومت عوام کی جیب کاٹ رہی ہے۔ مودی حکومت نے تعلیم کو ’پروڈکٹ‘ میں تبدیل کر دیا ہے۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ’’ملک میں بڑے بڑے عہدوں پر نااہل لوگوں کو بٹھایا جا رہا ہے، اور ہم جب سوال اٹھاتے ہیں تو ہم پر سیاست کرنے کا الزام عائد کیا جاتا ہے۔ ایسے میں سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا پیپر لیک کروانا حب الوطنی کا کام ہے؟‘‘• आज शिक्षा व्यवस्था पर से आम व्यक्ति का भरोसा टूट गया है• छात्रों से सपना देखने का अधिकार छीन लिया गया है• देश की सरकार आम जनता की जेब काट रही हैमोदी सरकार ने शिक्षा को प्रोडक्ट में तब्दील कर दिया गया है। देश में बड़े-बड़े पदों पर अयोग्य लोगों को बैठाया जा रहा है और हम… pic.twitter.com/wyGyHfx0LO— Congress (@INCIndia) June 19, 2026تعلیمی نظام اور تعلیمی بجٹ سے متعلق کانگریس لیڈر نے کہا کہ ’’آج تعلیم کے مجموعی بجٹ سے زیادہ لوگ اپنی جیب سے خرچ کر رہے ہیں۔ اس کے بعد بھی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ ان کے بچوں کو معیاری تعلیم ملے گی۔ کانگریس پارٹی کے لیے تعلیم کا معاملہ بہت اہم ہے، اور ہم لگاتار سڑکوں پر جدوجہد کر رہے ہیں۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’مودی حکومت ٹیلیگرام پر پابندی لگا کر معاملہ رفع دفع کر رہی ہے۔ پیپر لیک کا پتہ تب چلا جب کچھ لوگوں کو کروڑوں روپے میں فروخت کیے گئے پیپر کو ٹیلیگرام پر شیئر کر دیا گیا۔ حقیقت یہ ہے کہ مودی حکومت نے تعلیم کو کاروبار بنا دیا ہے، لوگوں کا تعلیمی نظام سے بھروسہ اٹھ گیا ہے، طلبا ڈپریشن میں ہیں اور خودکشی جیسے قدم اٹھا رہے ہیں۔ لیکن بی جے پی لیڈران اور وزراء کے بچے بیرون ملک میں پڑھ رہے ہیں۔‘‘आज शिक्षा के कुल बजट से ज्यादा लोग अपनी जेब से खर्च कर रहे हैं। इसके बाद भी कोई गारंटी नहीं है कि उनके बच्चों को गुणवत्तापूर्ण शिक्षा मिलेगी। कांग्रेस पार्टी के लिए शिक्षा का सवाल महत्वपूर्ण है और हम लगातार सड़कों पर संघर्ष कर रहे हैं। मोदी सरकार टेलीग्राम को बैन करके… pic.twitter.com/2SsIHtCG8r— Congress (@INCIndia) June 19, 2026پریس کانفرنس کے آخر میں کنہیا کمار نے پی ایم مودی کے بیرون ملکی دورہ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’’پی ایم مودی کو جب بھی ورلڈ ٹور سے چھٹی ملے، تب وہ پیپر لیک پر خاموشی توڑیں، دھرمیندر پردھان سے استعفیٰ لیں، این ٹی اے پر پابندی لگائیں، پیپر لیک کے سبھی قصورواروں پر سخت کارروائی کریں، شفاف امتحان کرانے کے لیے اہل ادارہ قائم کریں۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے طلبا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ’’میری سبھی طلبا سے اپیل ہے کہ آپ فیل نہیں ہوئے ہیں، اس لیے خود کو سزا مت دیجیے۔ راہل گاندھی اور کانگریس پارٹی آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ آنے والے وقت میں ’چھاتروں کی گونج‘ پورے ملک میں صدائے احتجاج بلند کرے گی۔‘‘