شیوسینا یو بی ٹی نے باغی اراکین پارلیمنٹ کو جاری کیا ’وجہ بتاؤ نوٹس‘، رکنیت منسوخ کرنے کی دی وارننگ

Wait 5 sec.

شیو سینا (یو بی ٹی) نے اپنے باغی اراکین پارلیمنٹ کو وہپ جاری ہونے کے باوجود میٹنگ میں شامل نہ ہونے پر ’شو کاؤز نوٹس‘ (وجہ بتاؤ نوٹس) جاری کیا ہے۔ اس کے لیے تمام اراکین پارلیمنٹ کو 24 گھنٹے کا وقت دیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق لوک سبھا میں پارٹی کے چیف وہپ انل دیسائی نے غیر حاضر اراکین پارلیمنٹ کو باقاعدہ وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔ ان اراکین پارلیمنٹ کو اپنے رویے پر تحریری وضاحت دینے کے لیے 24 گھنٹے کی سخت ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ اس نوٹس میں صاف طور پر کہا گیا ہے کہ اگر طے شدہ وقت کے اندر جواب نہیں آتا ہے، تو یہ مان لیا جائے گا کہ اراکین پارلیمنٹ نے پارٹی کی رکنیت چھوڑ دی ہے۔ اس کے بعد ان کے خلاف آئین کے دسویں شیڈول یعنی دَل بدل قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔Shiv Sena (UBT) issues fresh show cause notice to absentee MPs, threatens DisqualificationParty's Chief Whip in Lok Sabha Anil Desai has issued a formal 'Show Cause' notice to the absentee MPs. They have been given a strict 24-hour deadline to provide a written explanation for… pic.twitter.com/KOkXwOSDY6— ANI (@ANI) June 20, 2026نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پارٹی وہپ ملنے کے باوجود منگل (18 جون) کو ہوئی لوک سبھا اراکین پارلیمنٹ کی میٹنگ میں موجود نہ رہنے کے لیے وجہ بتاؤ نوٹس دیا جا رہا ہے۔ 16 جون کو پارٹی کا وہپ جاری ہوا تھا، جس میں میٹنگ کے بارے میں معلومات دی گئی تھی۔ یہ معلومات سب کو ای میل، واٹس ایپ اور دہلی میں واقع آپ کی رہائش گاہ پر بھیجی گئی تھی، لیکن آپ لوگ اس میٹنگ میں شامل نہیں ہوئے اور نہ ہی آپ لوگوں نے نہ آنے کی وجہ بتائی۔ اسے پارٹی نے بہت ہی سنجیدگی سے لیا ہے۔ یہ پارٹی وہپ کی خلاف ورزی ہے۔ اس لیے یہ وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔انل دیسائی نے کہا کہ پارٹی کے چیف سکریٹری کے طور پر وہ یہ وجہ بتاؤ نوٹس جاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوٹس ملنے کے 24 گھنٹے کے اندر آپ لوگوں کو پارٹی مخالف رویے کے بارے میں وضاحت دینی ہوگی۔ اگر اس وقت کی حد کے اندر مناسب جواب یا وضاحت نہیں ملی تو یہ مان لیا جائے گا کہ آپ نے اپنی مرضی سے شیو سینا (ادھو بالاصاحب ٹھاکرے) پارٹی کی رکنیت چھوڑ دی ہے۔ ہندوستانی آئین کے دسویں شیڈول کے تحت آپ کے ان اقدامات کے نتائج کے لیے آپ کو ہی ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔’امت شاہ اپنی بے عزتی کا بدلہ لے رہے ہیں‘، شیوسینا یو بی ٹی میں ٹوٹ کی خبر سے ناراض ہوئے جئے رام رمیششیوسینا (یو بی ٹی) کا یہ نوٹس ایسے وقت میں آیا ہے جب پارٹی اندرونی چیلنجز اور دل بدل کے بحران سے نبرد آزما ہے۔ دراصل ’آپریشن ٹائیگر‘ کے درمیان یو بی ٹی ارکین پارلیمنٹ کے ایک ناتھ شندے گروپ میں بڑے پیمانے پر شامل ہونے کے خدشے نے پارٹی کو بحران میں ڈال دیا ہے۔ جمعرات کو نئی دہلی میں پارٹی قیادت کی طرف سے بلائی گئی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں یہ پھوٹ کھل کر سامنے آ گئی۔ پارٹی کے 9 اراکین پارلیمنٹ میں سے صرف 3 اروند ساونت، انل دیسائی اور راجابھاؤ واجے ہی میٹنگ میں پہنچے۔ باقی 6 اراکین پارلیمنٹ ناگیش آشٹیکر، سنجے دیشمکھ، سنجے جادھو، سنجے دینا پاٹل، اوم پرکاش راجے نمبالکر اور بھاؤ صاحب واکچورے غائب رہے۔