واشنگٹن (21 جون 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان کے معاملے پر اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کے بجائے ایران کو ایک بار پھر دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایک پوسٹ میں مطالبہ کیا کہ ایران لبنان میں اپنے پراکسیز کو گڑ بڑ کرنے سے روکے، اگر تہران باز نہ آیا تو ہم اس پر دوبارہ بہت سخت حملہ کریں گے۔امریکی صدر نے کہا کہ ایران پر ایسے ہی حملہ کریں گے جیسے پچھلے ہفتے کیے تھے، بلکہ ان سے بھی زیادہ شدید حملے کریں گے۔واضح رہے کہ اسرائیل لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے باوجود لبنان پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے، گزشتہ روز اس نے 24 گھنٹے کے دوران 80 سے زائد لبنانی شہریوں کو شہید جبکہ درجنوں کو زخمی کیا۔چند روز قبل، ایران کے خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر نے خبردار کیا تھا کہ اگر اسرائیل جنوبی لبنان میں اپنی عسکری کارروائیوں سے باز نہ آیا تو اُسے فیصلہ کن جواب دیں گے۔یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو نے فوج کو لبنان میں حملوں سے روک دیاترجمان خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز نے واضح کیا تھا کہ اگر صورت حال یہی رہی اور اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں اپنی کارروائیاں نہ روکیں تو ایران کی مسلح افواج مناسب اور سخت جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ایرانی فوج نے کہا تھا کہ خطے میں کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کیا جائے گا اور یک طرفہ کارروائیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔