ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث مذاکرات ممکن ہوئے، امید ہے دنیا کو امن کا پیغام جائے گا، وزیر اعظم

Wait 5 sec.

اسلام آباد (21 جون 2026): وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امریکا ایران معاہدہ عالمی امن کیلیے اہم موقع ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث مذاکرات ممکن ہوئے۔سوئٹزرلینڈ میں امریکا اور ایران کے درمیان تکنیکی مذاکرات کی میزبانی کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا مذاکرات کیلیے اہم اور زبردست کردار ہے، توقع ہے کہ مذاکرات سے دنیا کو امن کا پیغام جائے گا۔شہباز شریف نے کہا کہ ہم مل کر دنیا میں اتحاد قائم کر سکتے ہیں، ہم ایک عظیم دن کا مشاہدہ کر رہے ہیں جو عالمی امن کا باعث بنے گا، امریکا اور ایران کے درمیان نتیجہ خیز مذاکرات کے منتظر ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ان کے ویژن سے ہی یہ ممکن ہوا، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے مذاکرات کیلیے فعال کردار ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران میں ایسے نتیجہ خیز مذاکرات کے منتظر ہیں جو مثبت نتائج لائیں، براہ راست مذاکرات پر ڈونلڈ ٹرمپ کے فعال اور بہترین وژن کے شکر گزار ہیں۔