مغربی اضطراب کا اثر، ملک میں بدلے گا موسم، شمالی ہندوستان میں اگلے 5 دن بارش، کئی ریاستوں میں الرٹ

Wait 5 sec.

شمال مغربی ہندوستان میں فعال مغربی اضطراب کے اثر کی وجہ سے موسم پھر سے تبدیل ہو رہا ہے۔ اگلے 5 دنوں میں جموں و کشمیر سے ہماچل پردیش، اتراکھنڈ اور راجستھان تک گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے اور 40 سے60  کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔شمال مشرقی ہندوستان میں جنوب مغربی مانسون کی پیش قدمی، دو سے تین دن میں پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لینے کا امکاناس دوران وسطی، شمال مشرقی اور جنوبی ہندوستان کی کئی ریاستوں میں مانسون کی وجہ سے بھاری سے بہت زیادہ بارش ہونے اور آندھی آنے کا بھی امکان ہے۔ کچھ ریاستوں میں کہیں کہیں ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔ انڈیا میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق فضا کے نچلے حصے میں پنجاب سے بہار تک ایک کم دباؤ والا علاقہ برقرار ہے۔ ان موسمی نظاموں کی وجہ سے آنے والے ہفتے کے دوران جموں و کشمیر، لداخ، گلگت بلتستان، مظفرآباد، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں مختلف مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کی صبح 8:30 بجے تک آسام اور میگھالیہ، مغربی بنگال کے گنگا کے میدانی علاقے اور سکم کے ساتھ ہی اڈیشہ اور جھارکھنڈ میں زیادہ تر مقامات پر تیز بارش ہوئی۔ مشرقی اتر پردیش، بہار اور ودربھ میں گرم لہر جیسی صورتحال برقرار ہے۔ مغربی بنگال، مشرقی اتر پردیش، چھتیس گڑھ، سوراشٹرا اور کچھ میں 50 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں۔ دریں اثنا شمال مشرقی ریاستوں کے ساتھ ہی اوڈیشہ، بہار، اتراکھنڈ، مغربی اتر پردیش سمیت کچھ مقامات پر آندھی چلی۔اس دوران ہریانہ، چنڈی گڑھ، پنجاب، دہلی، مغربی اور مشرقی اتر پردیش میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ اس دوران ان ریاستوں میں کچھ مقامات پر آندھی-طوفان، بجلی کڑکنے کے ساتھ 40-50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں،جس کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بھی ہوسکتی ہے۔ مغربی راجستھان میں 24 جون کو اور مشرقی راجستھان میں 24 سے 26 جون کے دوران تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ مشرقی ہندوستان کے انڈمان اور نکوبار جزائر، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم، اڈیشہ، بہار اور جھارکھنڈ میں بارش ہونے کا امکان ہے۔اتراکھنڈ میں بارش، ژالہ باری اور آسمانی بجلی کا الرٹ، چاردھام یاتریوں کو احتیاط کی ہدایتآئی ایم ڈی کے مطابق اروناچل پردیش، کونکن، گوا، گجرات کا خطہ، وسطی مہاراشٹر، مراٹھواڑہ اور سوراشٹر میں بھی کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔ کونکن اور گوا میں 22 اور 25 جون کے درمیان موسلہ دھار بارش کا امکان ہے۔ وہیں تمل ناڈو، پڈوچیری، ساحلی کرناٹک، تلنگانہ، آندھرا پردیش اور کیرالہ میں بھی وسیع بارش ہو سکتی ہے۔آئی ایم ڈی کے مطابق ہفتے کو ملک میں سب سے زیادہ اترپردیش کا باندہ اور مہاراشٹر کا برہم پوری گرم رہا۔ ان دونوں علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ پریاگ راج اور وردھا میں درجہ حرارت 43 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ چھتیس گڑھ کے راج ناند گاؤں میں 42.5 ڈگری سیلسیس، وارانسی میں 42.6 ڈگری سیلسیس اور ناگپور، اکولا اور کھجوراہو میں 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ جموں و کشمیر کے سری نگر میں بھی شدید گرمی محسوس کی گئی اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔بہار میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد کی موت ہو گئی۔ سب سے زیادہ ویشالی میں 3 اور نوادہ اور جموئی میں 1-1 اموات ہوئی ہیں۔ اس سلسلے میں ریاست کے وزیر اعلیٰ نے مرنے والوں کے لواحقین کو فی کس 4 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ وہیں دوسری جانب جنوب مغربی مانسون کی پیش قدمی بھی جاری ہے۔ اس کی شمالی حدود سولاپور، حیدرآباد، بھدراچلم، کوراپٹ، رانچی، جموئی اور مظفر پور سے ہو کر گزر رہی ہیں۔