یوگا ہندوستان کی ہزاروں سال پرانی روایت کا ایک اہم حصہ ہے۔ آج یوگا صرف ایک جسمانی ورزش نہیں رہا، بلکہ اسے ہر نسل کے درمیان جسم، ذہن اور روح کو متوازن رکھنے کا ایک بہترین ذریعہ مانا جاتا ہے۔ آج کے دور میں بزرگوں سے لے کر بچوں تک ہر کوئی یوگا کو اپنے روزمرہ کے معمولات میں شامل کر رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یوگا آج ایک بہترین کیریئر آپشن بھی بن چکا ہے۔ آج دنیا بھر کے کروڑوں لوگ بہتر صحت، ذہنی تناؤ کو کم کرنے اور ایک متوازن طرز زندگی کے لیے یوگا کو اپنا رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہر سال 21 جون کو بین الاقوامی یوگا ڈے منایا جاتا ہے۔ بین الاقوامی یوگا ڈے آج دنیا کی سب سے بڑی صحت اور تندرستی کی مہمات میں شامل ہو چکا ہے۔ اس دن ہندوستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں یوگا سیشنز، بیداری کے پروگرام، مراقبہ (میڈیٹیشن) کے کیمپس اور صحت سے متعلق مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ ایسے میں آئیے جانتے ہیں کہ دنیا بھر میں 21 جون کو ہی یوگا ڈے کیوں منایا جاتا ہے اور اس بار کی تھیم کیا ہے۔یوگا ڈے پر پی ایم مودی کے ایک گھنٹے کے پروگرام کے لیے 7 دن کیوں بند رہے گی کولکاتہ کی ’ریڈ روڈ‘؟ ہائی کورٹ میں عرضی داخلیوگا کو عالمی سطح پر شناخت دلانے کے لیے سب سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے 27 ستمبر 2014 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران ایک خاص دن یوگا کے نام کرنے کی تجویز رکھی تھی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے یوگا کو ہندوستان کی قدیم روایت بتایا تھا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا تھا کہ یوگا ذہن و جسم، فکر و عمل، انسان اور فطرت کو ایک ساتھ جوڑنے کا ذریعہ ہے۔ وزیر اعظم کی اس تجویز کو دنیا کے کئی ممالک کی حمایت حاصل ہوئی۔ اس کے بعد 11 دسمبر 2014 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے قرارداد 69/131 کو منظور کرتے ہوئے 21 جون کو بین الاقوامی یوگا ڈے قرار دے دیا۔ اس قرارداد کو ریکارڈ 175 رکن ممالک کی حمایت حاصل تھی۔ اس کے بعد 2015 میں پہلی بار بین الاقوامی یوگا ڈے منایا گیا اور تب سے ہر سال یہ دن پوری دنیا میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق یوگا کی شروعات ہندوستان میں ہوئی تھی۔ ایسے میں یوگا ڈے کے لیے 21 جون کی تاریخ خاص وجوہات کی بنا پر منتخب گئی تھی۔ 21 جون شمالی نصف کرہ کے ممالک میں سال کا سب سے طویل دن ہوتا ہے، جسے ’سمر سالسٹس‘ کہا جاتا ہے۔ کئی تہذیبوں اور روایتوں میں اس دن کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ سمر سالسٹس کو روشنی، توانائی، توازن اور نئی شروعات کی علامت مانا جاتا ہے۔ ہندوستانی روایت کے مطابق مانا جاتا ہے کہ اس وقت کے بعد سورج کا جنوب کی طرف سفر شروع ہوتا ہے، جسے ’دکشنائن‘ کہا جاتا ہے۔ اس وقت کو مراقبہ (میڈیٹیشن) کرنے، ذہن کو پرسکون رکھنے اور خود شناسی کے لیے بہترین مانا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بین الاقوامی یوگا ڈے کے لیے 21 جون کی تاریخ کا انتخاب کیا گیا۔واضح رہے کہ رواں سال منائے جانے والے 12ویں بین الاقوامی یوگا ڈے کی تھیم ’یوگا فار ہیلدی ایجنگ‘ رکھی گئی ہے۔ یہ تھیم اس بات پر زور دیتی ہے کہ یوگا صرف نوجوانوں کے لیے ہی نہیں، بلکہ بڑھتی عمر میں بھی صحت مند، متحرک اور خود انحصار زندگی گزارنے کا ایک مؤثر ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے۔ مستقل یوگا جسم کو لچکدار بنائے رکھنے، تناؤ کو کم کرنے اور ایک بہتر طرز زندگی اپنانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔