لندن (21 جون 2026): برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے پیر کو مستعفی ہونے کا امکان ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق کیئر اسٹارمر نے کابینہ ارکان، مشیروں اور ساتھیوں سے مشاورت مکمل کر لی ہے، جس کے بعد وہ پیر کے روز استعفے اور اپنی روانگی کے شیڈول کا بھی اعلان کر سکتے ہیں۔سینئر لیبر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پیر تک وزیر اعظم کے واضح بیان آنے کی توقع ہے، جب کہ ماہرین نے بھی امکان ظاہر کیا ہے کہ پیر کو برطانوی سیاست میں اہم پیش رفت متوقع ہے۔آبزرور نے رپورٹ کیا ہے کہ سر کیئر اسٹارمر سے پیر کے روز استعفیٰ دینے کی توقع کی جا رہی ہے۔ اخبار کے مطابق ان کے حامیوں کا خیال ہے کہ وہ ستمبر میں عہدہ چھوڑنے کا منصوبہ پیش کریں گے تاکہ ان کے جانشین کی منظوری لیبر پارٹی کانفرنس میں دی جا سکے۔میری فکر چھوڑیں اور اپنی مقبولیت پر توجہ دیں، میلونی کا ٹرمپ کو کرارا جوابسنڈے ٹیلی گراف کے مطابق ایک سینئر حکومتی شخصیت نے اخبار کو بتایا ہے کہ وزیراعظم کو احساس ہو چکا ہے کہ ’’اب کھیل ختم ہو چکا ہے۔‘‘ سن آن سنڈے کی رپورٹ کے مطابق سر کیئر اسٹارمر کے ایک قریبی اتحادی نے کہا ہے کہ اب ان کے عہدے پر برقرار رہنے کے امکانات صرف 25 فیصد رہ گئے ہیں۔برطانوی اخبار سنڈے ٹائمز کے مطابق لیبر پارٹی کے ایک ذریعے نے کہا ہے کہ اگر کیئر اسٹارمر نے آئندہ ہفتے کے وسط یا اختتام تک اپنے عہدے سے علیحدگی کے وقت کا اعلان نہ کیا تو پارٹی کے اندر استعفوں کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔واضح رہے کہ یہ تمام دعوے مختلف برطانوی اخبارات اور ذرائع سے منسوب ہیں اور ان کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔