تہران (21 جون 2026): ایران نے تقریباً 6 ہفتوں کے وقفے کے بعد جزیرہ خارگ سے خام تیل کی لوڈنگ دوبارہ شروع کر دی ہے۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق خام تیل کی لوڈنگ کی بحالی امریکا کے ساتھ کشیدگی میں کمی اور عارضی امن معاہدے کے بعد ممکن ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں ایرانی تیل برآمدات میں پیش رفت دیکھی جا رہی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے تقریباً 20 ملین بیرل خام تیل پہلے سے موجود ٹینکرز کے ذریعے منتقل کیا، جب کہ چاہ بہار کے قریب لنگر انداز ٹینکرز کے ذریعے بھی تیل کی منتقلی کا عمل جاری رہا۔آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس صرف امریکا نافذ کرسکتا ہے، صدر ٹرمپبلومبرگ کے مطابق خلیج کے مشرقی حصے میں اب بھی کم از کم 20 ٹینکرز موجود ہیں، جب کہ برآمد کے لیے تیار خام تیل لے جانے والے متعدد ٹینکرز بھی خلیجی پانیوں میں موجود ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگرچہ کچھ غیر ملکی شپنگ کمپنیاں اب بھی آبنائے ہرمز سے گزرنے میں احتیاط برت رہی ہیں، تاہم ایران کی تیل برآمدات میں بتدریج بحالی کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں۔